• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دنیا بھر کے کوچز نے ارشد سے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کی امیدیں باندھ لیں ، ارشد ندیم کا ملک چھوڑنے کی آفر ملنے کا انکشاف ،رافعہ زاہد کی رپورٹ 

by ویب ڈیسک
اگست 14, 2024
in تازہ ترین, کھیل
0
پیرس اولمپکس، تمام پاکستانی ایتھلیٹس ایونٹ سے باہر، ارشد ندیم آخری امید، لڑکپن میں’’میاں چنوں کا شعیب اختر ‘‘ اپنے بے انتہاپسندیدہ کھیل کرکٹ کو چھوڑ کر جیولین تھروورکیسے بنا ؟ دلچسپ کہانی
0
SHARES
425
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (رافعہ زاہد سے ) مختلف ایونٹس میں پانچ گولڈ میڈلز جیتے۔۔۔تمام میں نیا ریکارڈ بنایا۔۔میرے پاس اگر 15 سے 20 جیولن ہوں تو نوجوانوں کو بھی ٹریننگ دوں گا ۔۔۔ارشد ندیم نے گاؤں میں اپنی زمین پر اکیڈمی بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں پیرس اولمپکس کے چیمپئن ارشد ندیم نے بیان دیا کہ ٹوکیو اولمپکس کے بعد ملک چھوڑنے کی آفر ہوئی تھی اور میں نے پاکستان چُھوڑنے کی پیش کش مسترد کر دی تھی۔ مجھے والدین اور پورے پاکستان کی دعاؤں سے کامیابی ملی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے یوتھ فیسٹیول 2012 من پہلا ایونٹ کھیلا تھا اور کوچ فیاض حسین بخاری نے میری زبردستی ٹریننگ کروائی ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ میں توڑ چُکا ہوں۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ میں نے اب تک میں نے پانچ گولڈ میڈلز جیتے ہیں اور مختلف ایونٹس میں پانچ گولڈ میڈلز جیتے، تمام ایونٹس میں نیا ر کارڈ بنایا ہے۔پروگرام میں انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً دو ماہ بعد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کروں گا۔ورلڈ ریکارڈ 98 میٹرز سے زیادہ کا ہے،دنیا بھر کے کوچز کا خیال ہے کہ میں اسے بریک کر سکتا ہوں۔
میرے پاس اگر 15 سے 20 جوالین ہوں تو نوجوانوں کو بھی ٹریننگ دوں گا اور میں گاؤں میں اپنی زمین پر اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں۔ مریم نواز کے گھر آنے پر بے حد خوشی ہوئی تھی اور اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ 92.97 دیکھ کر بھی بڑی خوشی ہوئی تھی۔میں سجدے میں چلا گیا تھا جب میں نے اولمپکس ریکارڈ توڑا۔
پروگرام کے میزبان حامد میر نے ارشد ندیم کی والدہ سے سوال کیا کہ کبھی آپ نیرج چوپڑا کو گھر بلائیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا جی موقع ملے تو ضرور بلائیں گے۔
کھلاڑیوں کے لیے سرکاری ملازمت کی اہمیت پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں دوسرے کھلاڑیوں سے یہی سنتا ہوں کہ ہمیں نوکری مل جائے اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے جیسے کسی بندے کو سہارا مل گیا ہو، نوکری سپورٹ مین کے لیے سہارا ہے۔جب سپورٹ مین کو نوکری ملتی ہے تو وہ محنت کرتا ہے اور اس کے اخراجات بھی تنخواہ سے پورے ہوجاتے ہیں۔ میری حکومت سے درخواست ہے ہمارے جتنے بھی ڈیپارٹمنٹل کھلاڑی ہیں ان کو مستقل کر دیا جائے۔ نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ مشکلات سے گھبرائیں مت ، میری اپنی زندگی بہت دشوار رہی مگر اچھے کوچز کی تربیت اور خود میں لگن ہو تو پاکستان میں رہ کر بھی آپ کامیابیوں کا آسمان چھو سکتے ہیں ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
’کچھ ایسی فائلیں سائن کیں جن میں لیفٹیننٹ اور کیپٹن رینک کے افغان شہریوں کو فوج سے نکالا گیا‘وزیر دفاع خواجہ آصف

9مئی کو فوجی تنصیبات کے ٹارگٹ پہلے سے طے تھے ،جنرل فیض نے پی ٹی آئی کو استعمال کیا ،خواجہ آصف کے نئے انکشافات ، رافعہ زاہد کی رپورٹ 

Birth of a new hero

Birth of a new hero

آرمی چیف نہ بن سکنے پر جنرل فیض کے سیاسی قوتوں سے رابطے اور فیض تک پہنچنے کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کے استعمال کی خبریں ، خواجہ آصف کے اہم انکشافات ، مہر خان کی رپورٹ 

بہاولپور: زیرتعمیر فلائی اوورکیلئےکھودےگئےگڑھے میں جمع بارش کے پانی میں بچہ ڈوب کر جاں بحق

سوات ، باراتیوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، 5 افراد جاں بحق

 ضمنی الیکشن: پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش، نام سامنے آگئے

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست، ڈیجیٹل معیشت خطرے میں ، کئی سو ملین کا نقصان ، مسئلے کے حل کیلئے 2ہفتوں کا وقت دے دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In