• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست، ڈیجیٹل معیشت خطرے میں ، کئی سو ملین کا نقصان ، مسئلے کے حل کیلئے 2ہفتوں کا وقت دے دیا گیا

by ویب ڈیسک
اگست 15, 2024
in پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
 ضمنی الیکشن: پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش، نام سامنے آگئے
0
SHARES
291
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انٹرنیٹ سرور پرو وائیڈرز (آئی ایس پیز) ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد کمی آگئی ہے۔
وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی اور نگرانی کو بڑھانے کے حکومتی فیصلے کا غیر ارادی نتیجہ نکلا ہے جس کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی آئی ہے۔
آئی ایس پیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سےآن لائن اور انٹرنیٹ پر انحصار کرنے والے کاروباری افراد کے لیے افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اس کا اثر خاص طور پر کال سینٹرز، ای کامرس کے پیشہ ور افراد، آن لائن ورکنگ کلاس اور الیکٹرانک سے متعلقہ کاروبار کرنے والوں پر زیادہ پڑا ہے۔
انٹرنیٹ سرور پرووائیڈرز کا کہنا ہے کہ وہ شعبے جو پاکستان کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اب اپنے کاروباری معاملات کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ کی سست رفتار ان کے کاروبار کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
آئی ایس پیز نے بتایا کہ صورتحال اتنی سنگین ہو چکی ہے کہ بہت سے کاروباری حضرات اپنے کام کو دوسرے ممالک میں منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ہم پاکستان سے کاروبار کا بڑے پیمانے پر اخراج دیکھیں گے۔
یاد رہے کچھ دن قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ حکومت کی جانب سے فائر وال کو تجرباتی بنیادوں پر چلائے جانے سے ملک میں سوشل میڈیا کی رفتار کم ہوگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ پر مبنی کاروبار کے مستقبل کے حوالے سے خوف پیدا ہوگیا ہے۔
پاکستان میں کئی روز سے انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہیں جس کے باعث اب آن لائن کاروبار سے منسلک لوگوں کےساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی انٹرنیٹ نا چلنے کے شکوے کرنے لگے ہیں۔
واٹس ایپ پر رابطہ ہو یا آن لائن خریداری، تصویر اپ لوڈ کرنی ہو یا کوئی ویڈیو دیکھنی ہو، ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار موضوع بحث بن گئی ہے۔
دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی ) نے 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاکا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
سینیٹرپلوشہ خان کی زیر صدارت ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے معاملے پر بحث کی گئی۔
فائروال سے متعلق پی ٹی اے حکام نے آج قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش کرنا تھیں تاہم پی ٹی اے حکام کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایجنڈا ملتوی کر دیا گیا، فائر وال پر قائمہ کمیٹی نے ان کیمرا بریفنگ طلب کر رکھی تھی۔
سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ آپ نے لوگوں کا روزگار تباہ کر دیا ہے، انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہو رہا ہے، پہلے ہی سرمایہ کاری نہیں اس طریقے سے سارا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔
سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا، واٹس ایپ پر ڈاؤن لوڈنگ اور اپ لوڈنگ نہیں ہو رہی،انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے۔
اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی عائشہ حمیرا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ موبائل آپریٹرزکی سروس میں خلل آیا ہے، یہ نیٹ ورکس پر مسئلہ ہے وائی فائی پر نہیں، ہمارے پاس انٹرنیٹ سروس سے متعلق کوئی شکایت ہی نہیں۔
بعد ازاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے انٹرنیٹ سروس سست ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیاکا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جنرل عاصم منیر کیلئے دوسرا عہدہ ، جنرل باجوہ آرمی چیف کسے بنانا چاہتے تھے ؟ملک احمد خان کا بڑا انکشاف ،رافعہ زاہد کی رپورٹ 

جنرل عاصم منیر کیلئے دوسرا عہدہ ، جنرل باجوہ آرمی چیف کسے بنانا چاہتے تھے ؟ملک احمد خان کا بڑا انکشاف ،رافعہ زاہد کی رپورٹ 

تھرڈ فورس منصوبہ ناکام ، فوج کی جانب سے پی ٹی آئی پراجیکٹ مکمل بند ، فیض گرفتار، 9مئی والوں کا کیا ہوگا ؟ سینئر دفاعی تجزیہ ڈاکٹر قمر چیمہ کی بڑی خبر

عمران /فیض مبینہ سہولت کار ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کے واٹس ایپ میسجز نے بھانڈا پھوڑ دیا

حماد اظہر نے تحریک انصاف کے تنظیمی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بتائی ؟

پی ٹی آئی میں دراڑ ، حماد اظہر نے استعفیٰ کیوں دیا ، اصل وجہ اب سامنے آئی ، رافعہ زاہد کی رپورٹ 

وزیراعلیٰ کے پی اور شکیل خان میں مبینہ شدید تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات

وزیراعلیٰ کے پی اور شکیل خان میں مبینہ شدید تلخ کلامی، ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں’’31پیسے‘‘ کی بڑی کمی کا امکان،28اگست کو درخواست کی سماعت ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In