• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت میں‌جنتا کرفیو کامیاب، لاک ڈاؤن 75 شہروں‌ تک پھیلا دیا گیا

by sohail
مارچ 22, 2020
in تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت میں ایک دن کے جنتا کرفیو کی کامیابی کے بعد اب بھارتی حکومت نے لاک ڈاؤن کو بھارت کے 75 دیگر شہروں تک پھیلانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی شدت کو کم کیا جا سکے۔

یہ فیصلہ ان رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد کیا گیا کہ بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اچانک چھلانگ لگا کر 370 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں اتوار کے روز جنتا کرفیو کا دن منایا گیا اور اب تک جو رپورٹس اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں، ان سے پتا چلتا ہے یہ تجربہ کامیاب رہا ہے اور کہیں سے بھی بھارتی شہری پیدل یا گاڑیوں پر نظر نہیں آئے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اس وقت پورے دلی کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے جبکہ سرحدیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

بھارت فضائی آپریشن پہلے ہی معطل کر چکا ہے اور کسی کو بھی اس وقت ملک میں لینڈ کرنے کی اجازت نہیں ہے، میٹرو ٹرین اور بسیں بھی مارچ 31 تک بند کر دی گئی ہیں۔

اس دوران بھارتی ریاست بہار اور مہاراشٹر میں دو لوگوں کے کورونا سے جان بحق ہونے کی اطلاعات بھی آئی ہیں، یوں پورے بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھ بتائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل اتوار شام پانچ بجے بھارتی شہریوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اپنے گھروں کے باہر یا بالکونی میں کھڑے ہو کر ان ڈاکٹروں اور دیگر اداروں کے لیے تالیاں بجائیں جو اس وقت وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے شہریوں کی مدد کر رہے ہیں۔

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہت سارے بھارتی شہری گھروں سے نکل کر اور بالکونیوں سے تالیاں اور برتن بجا رہے ہیں۔ اس کا مقصد بھارتی ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

بالی ووڈ کے اداکاروں کی بھی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں جن میں انہیں تالیاں بجاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارت سے آنے والی اطلاعات کے مطابق پہلی دفعہ بھارت میں جنتا کرفیو لگایا گیا تھا اور یہ سمجھا جا رہا تھا کہ ایشیا کے لوگ عموماً ایسی پابندیوں پر عمل نہیں کرتے۔

یہ خطرہ تھا کہ شاید لوگ اس اعلان کو سنجیدگی سے نہیں لیں گے تاہم اتوار کے روز دیکھا گیا کہ بھارتی عوام نے اسے کامیاب بنا دیا۔

This is #Mumbai that never sleeps but extraordinary situation demands extraordinary measures. Remember, India has so far just 350 confirmed cases of #CoronavirusPandemic. In Pakistan the tally is already 700 yet fed govt is reluctant to go for #lockdownpakistan. pic.twitter.com/jTe5RFuZTX

— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) March 22, 2020

بھارتی میڈیا کے مطابق جنتا کرفیو ایک دن کے لیے صرف اس وجہ سے لگایا گیا تھا کہ لوگوں کو آنے والے دنوں میں طویل لاک ڈاؤن کے لیے تیار کیا جائے۔

اگر فوری طور پر دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کیا جاتا تو شاید لوگ اس پر عمل نہ کرتے اور یہ تجربہ شروع میں ہی ناکام ہو جاتا۔

اسی وجہ سے یہ سوچا گیا کہ پہلے ایک دن کے لیے کرفیو نافذ کیا جائے اور لوگوں سے کہا جائے کہ وہ خود باہر نہ نکلیں۔ اس معاملے میں کوئی پولیس فورس استعمال نہیں کی گئی، لوگوں نے خود کو گھروں تک محدود رکھا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد اس کا دورانیہ اگلے ہفتے مزید بڑھایا جائے گا اور اس سلسلے میں 75 شہروں میں لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

Tags: بھارت میں‌ کورونا وائرسجنتا کرفیوکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کینیڈا کے شہر وینکور سے آنکھوں دیکھا حال

پی ایس ایل منسوخ کرنے سے پی سی بی کو 12 لاکھ ڈالر کا نقصان

کورونا وائرس کے باعث دنیا کے تعلیمی نظام کی تشکیل نو ہو رہی ہے

خرگوش اور کچھوے کی دوڑ

کورونا وائرس عالمی سطح پر کیا تبدیلیاں‌لائے گا؟ دنیا کے 12 معروف دانشوروں کی پیش گوئیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In