پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو کورونا وائرس کے پیش نظر پی ایس ایل کی منسوخی کے باعث 12 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا ہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے باعث تین سے چار ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ پی ایس ایل کی منسوخی سے بھی بورڈ کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان کا ہوم سیزن اختتام کے مرحلے پر ہے اور براڈکاسٹنگ ڈیل بھی ختم ہونے کو ہے اس لیے نقصان کا تخمینہ زیادہ نہیں ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر نے شاداب خان کو پی ایس ایل کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا
پی ایس ایل میں شریک تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آ گئے
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کو کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے پیش نظر منسوخ کر دیا گیا تھا۔