اسلام آباد: اگرچہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خود پر سخت دباؤ کے باوجود ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ان کا یقین ہے کہ پاکستانی ایک عظیم قوم ہے جو خود حفاظتی انتظامات کرنا جانتی ہے اور وہ خود کو گھر میں ہی لاک ڈاؤن کر لے گی۔
اب ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں ٹی وی پر وزیراعظم کی تقریر چل رہی ہے جس میں وہ قوم کو بتارہے ہیں کہ وہ غریبوں کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر لاک ڈاؤن نہیں کررہے۔
اپنی تقریر میں وہ کہتے ہیں “ مجھ پر بھروسہ کریں، میں روزانہ کچھ نہ کچھ پلان کر رہا ہوں۔ آپ لوگوں کو ہم زبردستی گھر نہیں بٹھانا چاہتے۔ آپ خود یہ کام کرسکتے ہیں کیونکہ آپ عظیم قوم ہیں”۔۔
وزیراعظم عمران خان کا ملک میں لاک ڈاؤن سے انکار
کورونا وائرس کا علاج کرنے والے برطانوی ڈاکٹر کی درد بھری داستان
بھارت میںجنتا کرفیو کامیاب، لاک ڈاؤن 75 شہروں تک پھیلا دیا گیا
اسی وقت موبائل کیمرے کا رخ کھڑکی سے باہر ہوتا ہے تو باہر میدان میں بیس تیس بچوں کا ہجوم اکھٹا ہے اور محسوس ہوتا ہے کوئی مداری شاید تماشہ دکھا رہا ہے۔
کیمرہ زوم ان کرتا ہے تو آپ کو پتہ چلتا ہے یہ دراصل مرغوں کی لڑائی ہو رہی ہے جس میں وہاں موجود عوام پوری شدومد سے انجوائے کررہے ہیں۔
Imran Khan: “Trust in me. I am thinking of plans every day. You don’t need to be forced into quarantine. You can do it yourself. We are a great nation.”
Great nation: pic.twitter.com/HMKIHs68gn
— Salaar Khan (@Brainmasalaar) March 23, 2020
نہ کسی کو کورونا وائرس کا پتہ ہے نہ فکر ہے اور نہ ہی انہیں کوئی یہ بتا رہا ہے کہ جس وقت وہ اس وبا کے دنوں میں مرغوں کا دنگل رچائے ہوئے ہیں ٹھیک اسی وقت وزیراعظم اس عظیم قوم پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ خود کو گھروں میں قید کر لیں گے تاکہ بیماری نہ پھیلے۔
ان تماشائیوں کے لیے مرغوں کی لڑائی وزیراعظم کے خطاب اور کرونا وائرس سے زیادہ اہم ہے۔

