رپورٹ : رافعہ زاہد
کلکتہ ریپ و قتل کیس۔۔ڈاکٹروں کی بھارت بھر میں ہڑتال۔۔او پی ڈیز بند ۔۔مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنر جی کا احتجاج کی حمایت کا اعلان۔۔نریندر مودی اور بی جے پی کی پالیسیوں کی مخالفت کردی
کولکتہ میں ایک جونئیر ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیخلاف مغربی بنگال کے شہروں میں خواتین نے رات کو احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ ان ریلیوں کا مقصد خواتین کے لیے دن رات کی تفریق کے بغیر سکیورٹی اور باہر آنے جانے کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح چھ بجے ڈاکٹروں کی ہڑتال شروع ہوئی اور وہ او پی ڈیز نہیں لے رہے۔کلکتہ میں پرائیوٹ کلینکس اور ڈائیگناسٹک سینٹرز بھی بڑی تعداد میں بند کردیے گئے ہیں۔ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ، گجرات کے شہر احمد آباد، آسام کے شہر گوھاٹی اور تمل ناڈو کے شہر چنئی سمیت کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی ڈاکٹرز ہڑتال کر رہے ہیں۔ بھارت میں پولیس کی بھاری نفری آر جی میڈیکل کالج کے باہر تعینات ہے جب کہ اسپتال کی عمارت میں سناٹا ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے پانچ مطالبات سامنے آئے ہیں۔آر جی میڈیکل کالج اسپتال میں ہی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنر جی نے احتجاج کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی جلد تحقیقات مکمل کر کے مجرموں کو سخت سزا دی جائے۔
مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنر جی کے اس بیان کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جس پر انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی نے ان کی حمایت کردی۔
یاد رہے کہ انڈین یوٹیوبر دھرو راٹھی کے دو کروڑ 16 لاکھ سبسکرائبر ہیں اور انکی ویڈیوز کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھتے ہیں۔دھرو راٹھی انڈیا کے دارالحکومت دہلی سے ملحق ریاست ہریانہ کے روہتک ضلع میں پیدا ہوئے۔ دھرو اپنی ویب سائٹ ’دھرو راٹھی ڈاٹ کام‘ پر اپنے بارے میں لکھتے ہیں کہ انھیں ویڈیوز بنانا پسند ہے۔