اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے 12لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جس کیلئے بجٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
مقامی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس سے چوہے پکڑنے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزارت داخلہ کے ماتحت سی ڈی اے کو پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود چوہوں کا سد باب کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
پارلیمنٹ ہاؤس سے چو ہے پکڑنے کیلئے سی ڈی اے کیلئے 12 لاکھ روپے بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سی ڈی اے نے چوہے پکڑنے کے لیے شکاری بلیوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اور چوہے پکڑنے کے لیے خصوصی کڑکیاں بھی لگائی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے چوہوں کی بھرمار ہے، چوہے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں میں نقصان پہنچارہے ہیں جب کہ چوہوں نے پارلیمنٹ کے کئی دفاتر میں فائلیں بھی کتر دیں۔





