• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

موٹروے پر 4 افراد کی ہلاکت معاملے میں نئے انکشافات ، ابتدائی رپورٹ جاری

by ویب ڈیسک
اگست 24, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
موٹروے پر 4 افراد کی ہلاکت معاملے میں نئے انکشافات ، ابتدائی رپورٹ جاری
0
SHARES
1.7k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر 4 افراد کی ہلاکت واقعے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے فوری نوٹس پر ٹیموں نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ چاروں افراد کی ہلاکت کھانے پینے کی اشیاء سے نہیں ہوئی، گاڑی میں مختلف ادویات بھی پائی گئیں۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاکت فوڈ پوائزننگ کے باعث نہیں لگتی، وجہ کا تعین پولیس اور فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے بعد کیا جا سکے گا۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جوس اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے سیمپل اکٹھے کر لیے، تفصیلات کے مطابق ملحقہ علاقے میں کوئی اور فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش نہیں آیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ اشیاء نہ ایکسپائر تھی اور نہ ہی جعلی، گاڑی میں موجود تمام چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، فوڈ اتھارٹی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہیں ۔ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
قبل ازیں موٹر وے پر ایک ہی خاندان کے جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد تمام لاشوں کی تدفین کر دی گئی۔
جائے وقوع پر بیہوشی کی حالت میں پائے جانے والے ڈرائیور عمر قاسم نے بتایا کہ خانقاہ ڈوگراں کے پاس ایک بیکری سے جوس اور پیٹیز خریدے، جنہیں کھانے کے بعد سب کی طبعیت بگڑ گئی تھی۔
ڈرائیور عمر قاسم کا کہنا تھا کہ یہ نہیں پتہ گاڑی کیسے سائیڈ پر رکی، سروسز اسپتال میں میرا معدہ واش کیا گیا، مجھے ڈاکٹر نے بتایا کہ معدے میں زہریلا مواد تھا۔
جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر کار میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو انوکھا تحفہ

آصف زرداری کا مولانافضل الرحمان کو انوکھا تحفہ

عمران خان کی سپریم کورٹ میں ویڈلنک سے پیشی کے موقع پر تصویر وائرل ہونے کے معاملے کی تحقیقات شروع

عمران خان کا مورال بلند، جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے، ذاتی معالج کا بیان

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کر دیا گیا

6 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی

15اکتوبر سے کون سی مو بائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ؟

ماہانہ 200 یونٹ کے صارفین  کے لیے  ٹیرف  میں اضافہ واپس لینے کی تجویز؟ خبر کے حقائق جانیں 

پاکستانی بجلی صارفین پر 46 ارب کا بھاری بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In