• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

نواز شریف کی وفاقی اور پنجاب حکومت کو اخراجات میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت

by ویب ڈیسک
اگست 31, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
توشہ خانہ کیس ، نیب نے عدالت سے نوازشریف کو بری کرنے کی استدعا کر دی
0
SHARES
34
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کو اخراجات میں کمی کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس نواز شریف کی زیرصدارت ہوا جس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کے ریلیف کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات اور سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ہونے والی بات چیت پر پارٹی صدر کو اعتماد میں لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے اقدامات پر پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی قانون کو بہتر بنانے کیلئے مزید اصلاحات کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام سیاسی، حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کیلئے وسائل مہیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ خساروں کے شکار اداروں سے نجات کے ذریعے عوامی ریلیف کیلئے مالی گنجائش پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، عوام کو ریلیف کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
نوازشریف نے وفاقی حکومت کے 50 ارب اور پنجاب حکومت کے 46 ارب کے عوامی ریلیف کو سراہا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہبازشریف مشکل معاشی حالات میں نہایت محنت، جذبے اور بھرپور صلاحیت سے پرخلوص کام کررہے ہیں۔
صدر ن لیگ نے پنجاب کے عوام کو بجلی بلوں میں14 روپے فی یونٹ ریلیف کی فراہمی شروع ہونے پر مریم نواز کو شاباش دی اور کہا کہ چاہتاہوں پاکستان کے ہرشہری کو مہنگائی سے جلد ریلیف ملے، مریم نواز اور اُن کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی دونوں حکومتیں اپنے اخراجات کا جائزہ لیں اور جہاں گنجائش نکلتی ہو نکالیں اور اسے عوام کو ریلیف دینے کیلئے استعمال کریں، عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستانیوں کیلئے پٹرول کا جھٹکا تیار ، قیمت میں کتنا بڑا اضافہ متوقع ؟ 

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط ہونے کا امکان ، گھیرا تنگ

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کی جائیدادیں ضبط ہونے کا امکان ، گھیرا تنگ

ایل پی جی قوت خرید سے باہر ، قیمت میں بھاری اضافہ کر دیا گیا

پٹرول 1 روپے 86پیسے سستا ،ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے فی کلو اضافہ

پاکستان کا وہ صوبہ جہاں محکمہ موسمیات نے سب سے پہلے چاند نظر آنے کا عندیہ دیدیا

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گااور 12ربیع الاول ستمبر کی کس تاریخ کو ہوگی ؟ 

چیف جسٹس قاضی فائز کی توسیع کا معاملہ ، مولانا / زرداری / شہباز /ملاقات بلا وجہ نہیں ، اندر خانے کیا چل رہا ہے ؟منیب فاروق کا بڑا انکشاف

چیف جسٹس قاضی فائز کی توسیع کا معاملہ ، مولانا / زرداری / شہباز /ملاقات بلا وجہ نہیں ، اندر خانے کیا چل رہا ہے ؟منیب فاروق کا بڑا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In