• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گےکہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے: وزیر خزانہ

by ویب ڈیسک
ستمبر 26, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
دوہری شہریت کے حامل متوقع وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ماہانہ تنخواہ 3کروڑ روپے ، ہوشربا تفصیلات سن کر پاکستانی ہکا بکا
0
SHARES
75
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےخبردار کیا ہےکہ ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گےکہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے۔
غیر ملکی میڈيا کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت اب نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے جارہی ہے، ٹیکس نہ دینے والوں پر ایسی پابندیاں لگائیں گےکہ وہ بہت سےکام نہیں کرسکیں گے، حکومت کے پاس لوگوں کے طرز زندگی کا ڈیٹا موجود ہے،کس کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں،کتنے بیرون ممالک سفر، سب معلومات ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا تھا اسےکم کیا جائے گا، ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا، آئی ایم ایف پوچھتا ہےکہ اسے قرض واپس کیسے کریں گے؟ حکومت کے پاس اب معاشی اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں، ٹیکس نیٹ سے باہر کے شعبوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانا ہوگا، گزشتہ برس محصولات میں29 فیصد اضافے کے باوجود ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 9 فیصد رہی، 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کسی بھی ملک کی معیشت کو استحکام نہیں دلاسکتا۔
آئی ایم ایف قرض کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی مدد اور چین کا تعاون آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کی وجہ بنا، آئی ایم ایف پروگرام کے لیے دوست ممالک نے مالیاتی ضرورت کو پورا کرنےکی یقین دہانی کرائی، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری دی، اگر چاہتے ہیں کہ یہ آخری پروگرام ہو تو اس کے لیے ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے، امید ہے مستقبل میں اس میں اضافہ ہوگا، دوست ممالک سے جو قرض لیا ہے اس میں چین کا حجم سب سے زیادہ ہے، جی ایس پی پلس پروگرام پاکستانی برآمدات کے لیے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر نہیں ہوئی، مرحلہ وار عمل کے نتیجے میں منظور ہوا، ماضی کے پروگراموں پر عمل نہ کرنے کے باعث ساکھ اور اعتماد کا فقدان ہے، موجودہ حکومت پرعزم ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق معاشی اصلاحات لانی ہیں، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر روپے کی قدر میں استحکام آیا ہے، زرمبادلہ کے ذخائربڑھے ہیں جس کے نتیجے میں مہنگائی میں بتدریج کمی ہوئی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
قائم مقام گورنر نے دستخط کردیے، پنجاب میں ہتک عزت بل قانون بن گیا

پنجاب اسمبلی کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس پاکستان کے عہدےکی مدت کا تعین کرنےکی تجویز کی خبریں ، وزیر اطلاعات کا بیان سامنے آگیا

سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا معاملہ ، سپریم کورٹ سے اہم خبر

پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی

تحریک انصاف میں بڑی تبدیلی، شیخ وقاص اکرم کو اہم عہدہ سونپ دیا گیا

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

آمدنی میں کمی کا بوجھ پاکستانیوں پر ، اگست میں بجلی کی کھپت کم ہونے سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی ہوگی؟ نیپرا اجلاس میں انکشاف

آئی ایم ایف سے نئے پروگرام کیلئے 30 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شروع

آئی ایم ایف کی قرض پروگرام کیلئے مزید نئی کڑی شرائط سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In