• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home کھیل

21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر

by ویب ڈیسک
ستمبر 27, 2024
in کھیل
0
21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر
0
SHARES
135
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر ڈیوائن براوو کا 21 سالہ کرکٹ کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
براوو نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا جس کے بعد وہ دنیا کی مختلف لیگز میں شرکت کر رہے ہیں۔2023 میں انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
براوو گزشتہ دنوں کیریبئین پریمیئرلیگ کے دوران گروئن انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد اب انہوں نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
براوو نے انسٹاگرام پر اپنی طویل پوسٹ میں اعلان کیا کہ آج وہ دن ہے جب میں اُس شاندار کھیل کو الوداع کہہ رہا ہوں جس نے مجھے سب کچھ دیا ۔ 5 سال کی عمر سے سے مجھے معلوم تھا کہ میں بس کرکٹ ہی کھیلنا چاہتاہوں، مجھے کسی اور چیز میں کوئی دلچسپی نہیں تھی اور میں نے اپنی پوری زندگی اس کے لیے وقف کر دی تھی اور اس کھیل نے مجھے وہ زندگی دی جس کا میں نے اپنے اور اپنے خاندان کے لیے خواب دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 21 سال پروفیشنل کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا، جس میں بہت سی اونچ نیچ دیکھی، میرا دماغ مزید کھیلنا چاہتا ہے لیکن میرا جسم مزید انجریز ، درد کو برداشت نہیں کر سکتا، لہٰذا، بھاری دل کے ساتھ، میں باضابطہ طور پر اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے ساتھ ہی اپنے فینز کا بھی بہت شکریہ ادا کیا۔ ڈی جے براوو اب مختلف لیگز میں مینٹورکے کردار میں نظر آئیں گے۔
اپنے 21 سالہ کیریئرکے دوران ڈی جے براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتےہوئے 40 ٹیسٹ میچز میں 2200 رنز بنائے اور 86 وکٹیں لیں، 164 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 2968 رنز اسکور اور 199شکارکیے جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 91 میچز کھیلے جس میں 1255 رنز کے ساتھ 78 ر وکٹیں لیں۔
براوو اپنے پسندیدہ فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 631 وکٹیں لینے کا منفرد ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔
40 سالہ کھلاڑی نے 2021 میں ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کےبعد کوچنگ بھی کی، آئی پی ایل ٹیم چنئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ بھی رہے بعد میں افغانستان کےقومی ٹیم کے بولنگ کوچ بھی بنے۔
ڈی جے براوو ویسٹ انڈیز کی 2016 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ بھی تھے، ڈی جے براوو میوزک کی دنیا میں بھی مقبول ہیں انہوں نے مشہور زمانہ گانا چیمپئن بھی گایا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
عمران خان کی مبینہ سہولتکاری کا الزام، اڈیالہ جیل کے زیر تحویل سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رہا

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال، اس دوران کیا کچھ ہوا ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

چیمپئنز ون ڈے کپ،ایلیمنیٹر 2 بارش کے باعث منسوخ، مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

چیمپئنز ون ڈے کپ،ایلیمنیٹر 2 بارش کے باعث منسوخ، مارخورز فائنل میں پہنچ گئی

سولر پینل کے استعمال پر ٹیکس لگانے کی خبریں ، حکومت کا موقف سامنے آگیا

سولر پینلز کی فی واٹ قیمت کم ترین سطح پر آگئی

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن مرحلہ شروع ہو چکا ، بیرسٹر سیف

اپنی موسیقی سے سرحد پار بھی بے پناہ مشہوری پانے والے چاہت فتح علی خان کو بے سُرا ہونے پر 18کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیاگیا

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کر دیا ہے، چاہت فتح علی خان کے قومی کھلاڑیوں کومفید مشورے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In