• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پنجگور واقعہ : ساتوں مزدور سپرد خاک، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان کی مذمت

by ویب ڈیسک
ستمبر 29, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پنجگور واقعہ : ساتوں مزدور سپرد خاک، وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان کی مذمت
0
SHARES
50
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ملتان ( نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدروں کی نماز جنازہ ادا، تدفین کردی گئی۔
قتل کیے گئے محنت کشوں میں ساجد، شفیق، فیاض، افتخار، خالد، سلمان، اللہ وسایا شامل ہیں جن کا تعلق ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے نواحی علاقوں بستی چدھڑ، بستی راجا پور، چک سردارپور، شاہ پور ابھہ اور بستی ملوک سے تھا۔
بعد ازاں محنت کشوں کی میتیں ہیلی کاپٹر سے ملتان لائی گئیں جہاں نشتر ہسپتال میں رکن پنجاب اسمبلی سلمان نعیم اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم سندھو نے میتیں وصول کیں، نشتر ہسپتال میں میتوں کاپوسٹ مارٹم کیاگیا۔
شجاع آباد میں لاشیں ملنے میں تاخیر پر ورثا نے موٹروے ایم فائیو چدھر پل پر احتجاج کیا، احتجاج کے باعث ملتان سکھر موٹر وے ٹریفک کی روانی کے لیے بندہوگئی۔
متوفیوں کی ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں تدفین کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
محنت کشوں کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف پنجگور کے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا جس میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنااللہ نے مزدوروں کے ظالمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور میں نہتے اور بے گناہ مزدورں کے بہیمانہ قتل پر دلی دکھ ہوا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بے گناہ افراد کا اس طرح قتل دہشتگردی کی بد ترین مثال ہے، بلوچستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ انسانیت کے ان درندہ صفت دُشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔
انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت میں اعلی ٰمقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی و تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پھر دھرتی پر بےگناہوں کا لہو گرا، دہشت گرد بزدل اور انسانیت سے بے بہرہ ہیں، وہ کب تک بلوں میں چھپیں گے، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان میں عسکریت پسند گروپ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے ایک ہی دن میں موسیٰ خیل، مستونگ، بولان اور قلات میں مختلف واقعات میں 40 افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سپریم کورٹ کے 4 ججوں کو بھی دھمکی آمیز خط ملنے کا انکشاف

پنجاب میں الیکشن ٹربیونلز سے متعلق الیکشن کمیشن کی اپیل منظور، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم

کارساز حادثہ ، ملزمہ نتاشہ کے شوہر نے عدالت سے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

کار ساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی ضمانت منظور

اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

اڈیالہ جیل کے لاپتا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اس وقت کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

متحدہ عرب امارات کاوزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

متحدہ عرب امارات کاوزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In