• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 11, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

متحدہ عرب امارات کاوزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری

by ویب ڈیسک
ستمبر 30, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
متحدہ عرب امارات کاوزٹ ویزا یا نوکری، پاکستانیوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری
0
SHARES
1.5k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ملازمت یا وزٹ ویزا پر جانے والے پاکستانیوں کے لئے اماراتی حکام نے تمام قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کرنے کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور امارات آنے والوں کی رہنمائی کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ مقامی قوانین اور ذمہ داریوں سے آگاہ رہیں اور یہاں قانون کی طرف سے کسی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہیں۔
قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں قوانین کی خلاف ورزی پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر آپ وزٹ ویزا پر ہیں یا تارک وطن ہیں، تو مقامی قوانین کی خلاف ورزی سخت سزاؤں کا باعث بن سکتی ہے، جس میں عدالتی الزامات، جیل، بھاری جرمانے اور ملک بدری شامل ہے۔
ان نتائج سے بچنے کے لیے مقامی قوانین کا احترام اور ان پر عمل کرنا بہت ضروری ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو جاری کیے گئے دبئی کے ویزوں کی تصدیق جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (جی ڈی آر ایف اے) کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ابوظہبی، شارجہ، ام القوین، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ سے جاری کیے گئے ویزوں کی تصدیق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی سے کی جا سکتی ہے۔
نوکری کی غرض سے متحدہ عرب امارات جانے والوں کے لیے سخت ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری اپنی تفصیلات سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کریں تاکہ جعلی نوکری کے اشتہاروں سے بچا جا سکے۔ اگر آپ کو شک ہے تو ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے یا قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے مدد لے سکتے ہیں۔
امارات میں ملازمت کی تلاش کے محفوظ اور کامیاب تجربے کے لیے آجر کی تفصیلات کی تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امارات میں تمام پاکستانیوں کو ملازمت سے محرومی کا بیمہ بھی حاصل کرنا ہوگا، جسے متحدہ عرب امارات کی انوولنٹری لاس آف ایمپلائمنٹ (آئی ایل او ای) انشورنس کہا جاتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں تقریباً 1.7 ملین پاکستانی مقیم ہیں، جو خلیجی ملک کی دوسری بڑی کمیونٹی ہیں۔ اس کے علاوہ جنوبی ایشیائی ملک سے ہر سال لاکھوں سیاح امارات کا رخ کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں پہلے سے مقیم یا وہاں جانے کی تیار کرنے والے پاکستانی شہری ایسی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کریں جس سے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ غیر اخلاقی یا بے ہودہ مواد، یا انسانی اسمگلنگ سے متعلق مواد اپ لوڈ نہ کریں۔
دوسرے ممالک کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والی پوسٹ کرنے سے گریز کریں، احتجاج میں حصہ لینے یا دھمکی آمیز مواد کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں، اس کے علاوہ دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہ کریں۔
حساس علاقوں کی تصاویر نہ لیں، دوسروں کی رازداری کا احترام کریں اور افواہوں یا گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے گریز کریں،ذاتی معلومات جیسے اے ٹی ایم پن اور او ٹی پیز کی حفاظت کریں۔
وزٹ ویزا پر ملازمت اختیار کرنے سے گریز کریں، خالی چیک یا کاغذات پر دستخط سے لازمی گریز کریں۔ تمام ٹریفک قوانین پر عمل کریں، کیونکہ بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس صرف غیر رہائشیوں کے لیے درست ہیں۔
منشیات کے ساتھ ساتھ ممنوعہ اشیاء پر مشتمل ادویات سے سختی سے پرہیز کریں۔آخر میں غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کے لیے فنڈز جمع نہ کریں، کیونکہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

معروف اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

گھریلو بجلی صارفین میں سے کس کس پر 200 روپے سے 1ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لاگو ہونگے ؟مکمل تفصیلات

مہنگائی اور بجلی بلوں کے معاہدے کی خلاف ورزی، جماعت اسلامی کے مظاہرے شروع

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، جسٹس منیب ججز کمیٹی سے باہر ہوگئے

جسٹس منیب کی آرٹیکل 63 اے کیس سننے سے معذرت، چیف جسٹس کا خط کو ریکارڈ کا حصہ بنانے سے انکار

پاکستان بھارت سے ایک جیسی محبت ہے، بھارتی سپر سٹار دلجیت کا پاکستانی مداح کوتحفہ

پاکستان بھارت سے ایک جیسی محبت ہے، بھارتی سپر سٹار دلجیت کا پاکستانی مداح کوتحفہ

پنجاب حکومت کا گھروں پر صفائی ستھرائی چارجز لگانے کا فیصلہ، کتنے مرلے کے گھر پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

پنجاب حکومت کا 61 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کی لاگت سے پارلیمانی سیکرٹریز، افسران کیلئے مہنگی ترین گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In