• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض

by ویب ڈیسک
اکتوبر 10, 2024
in پاکستان
0
خدا کا خوف کریں اور الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں، مشی خان ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ناراض
0
SHARES
1.1k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان اور قومی ائیر لائن کو برا کہنے پر اداکارہ مشی خان برس پڑیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ مشی خان نے اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک کا بطور اسٹیٹ گیسٹ بننے کا دورہ اختتام پزیر ہوا، ہمیشہ کی طرح جیسے جاوید اختر نے بھارت جا کر پاکستان کے بارے میں الٹا سیدھا بولا، اسی طرح ذاکر نائیک نے بھی قومی ائیر لائن کو برا بولا۔
اداکارہ نے ذاکر نائیک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘6 لوگوں کا ایک ہزار کلو وزن، آپ کیا لے جا رہے تھے، اگر 500 کلو آپ کو چھوڑ دیا گیا تو اسٹیٹ مہمان ہونے کا یہ مطلب ہے کہ آپ اس چیز کا فائدہ اٹھائیں اور سارا سامان فری لے کر جائیں۔
مشی خان نے ذاکر نائیک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے بارے میں آپ بول رہے ہیں کہ بھارت بہت اچھا ہے، ظاہر ہے بھارت جا کر آپ نے رہنا ہے اور آپ کو وہاں کے حالات کا پتا ہے، کیونکہ اگر آپ نےتھوڑا سا بھی کچھ کہا تو لوگ آپ کو ٹھیک ٹھاک سنا دیں گے، بھارت میں اگر ایک روپے بھی درست طریقے سے نہ دیا ہو تو انکم ٹیکس کی ٹیم بڑے سپر اسٹار کے گھر میں بھی گھس جاتی ہے، تو یہاں پر آپ کو کس خوشی میں 6 لوگوں کا ہزار کلو وزن فری دے دیں، آپ کے پاس اتنے پیسے، وسائل ہیں 500 کلو کے پیسے نہیں دے سکتے تھے؟
خواتین سے متعلق ریمارکس پر اداکارہ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہوا آپ عورتوں کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں، آپ کو مردوں کو سمجھانا چاہیے، خدا کا خوف کریں اور اپنے الفاظ کا چناؤ ٹھیک رکھیں۔
ویڈیو کے آخر میں مشی خان نے حکومت سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ذاکر نائیک اور جاوید اختر جیسے لوگوں کو اسٹیٹ گیسٹ اور پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ہے، حکومت ایسے لوگوں کو کیوں بلاتی ہے جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی کو انجوائے کرکے پھر بھارت جا کر برا کہنا ہوتا ہے، بھارت اچھا ہے تو وہیں رہا کریں، ہماری کوئی عزت نفس ہے یا نہیں۔
واضح رہے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے کراچی کے علاوہ اسلام آباد اور لاہور میں بھی مختلف تقریبات میں شرکت کرنی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

خیبر پختونخوا گرینڈ جرگہ، علی امین گنڈاپور نےکالعدم تنظیم سے بات کرنےکا اختیار مانگ لیا

بجلی کی فی یونٹ قیمت 35 روپے ، ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں ، توانائی سیکٹرکے قرضوں کا بوجھ بجلی صارفین سے لیا جا رہا ہے: وزیر توانائی کے بڑے انکشافات

آرمی چیف کے شکر گزار ہیں ، بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ سے کم ہونی چاہیے، جلد ہدف پورا کر لیں گے، وزیر توانائی اویس لغاری

بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In