• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 11, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
بلوچستان: دکی کی کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے دکی میں مقامی کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 20کان کن جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے دکی کے ڈسٹرکٹ چیرمین حاجی خیر اللہ کی کوئلہ کانوں پر راکٹ دستی بم سے حملہ کیا اور وہاں موجود کان کنوں پر فائرنگ کردی جس سے 20کان کن جان بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملوں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کا تعلق پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، مسلم باغ، موسی خیل، کچلاک اور افغانستان سے ہے۔
میڈیکل آفیسر دکی اسپتال ڈاکٹرجوہر سدوزئی کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والوں کو دکی اسپتال میں طبی امداد کے بعد ٹیچنگ اسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ہے۔
میڈیکل آفیسر کا بتانا ہے کہ دکی کوئلہ کان حملے میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق کان کنوں کا تعلق قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب اور مسلم باغ سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں لورالائی،کچلاک اور موسیٰ خیل کے کان کن بھی شامل ہیں جبکہ 3 کان کنوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
کوئلہ کان کے مالک حاجی خیر اللہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے دس کوئلہ کانوں کی مشینری کو بھی جلا دیا ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتےہوئے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔
وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، دہشت گرد بزدل ہیں، دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
دکی میں کوئلہ کانوں پر حملے میں کان کنوں کی ہلاکت پر شہریوں کی جانب سے کوئٹہ کے باچا خان چوک پر میتیں رکھ کر دھرنا دیا جا رہا ہے جبکہ کان کنوں کی ہلاکت کے خلاف دکی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

6ججز کا تہلکہ خیز خط ، چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس اختتام پذیر ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیف جسٹس قاضی فائز نے سپریم کورٹ بار کی الوداعی عشائیے کی دعوت قبول کرلی

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس، 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا گیا

پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کر دیا گیا

پی آئی اے سے متعلق بیان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی معذرت

پی آئی اے سے متعلق بیان پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی معذرت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In