• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کوشش ہوگی پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر کوئی پہل ہو پائے: بھارتی صحافی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
کوشش ہوگی پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر کوئی پہل ہو پائے: بھارتی صحافی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  سینئر بھارتی صحافی سہاسنی حیدر نے کہا ہے کوشش ہے ایس سی او کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی پر کوئی پہل ہو پائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی صحافی سہاسنی حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سال سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت نہیں ہو رہی،جے شنکر پاکستان آرہے ہیں، کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت میں بائی لیٹرل کوئی پہل ہوپائے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تو دونوں ممالک کے درمیان ایسے کوئی روابط نہیں جو 2019 سے پہلے قائم تھے، شاید اس دورے میں ایسی باتیں نہ ہوپائیں، دونوں ممالک نے کہا ہے کہ یہ ملٹی لیٹرل وزٹ ہے۔
بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت کو بند کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں دوطرفہ تجارت پر پابندی لگی تھی، شنگھائی تعاون تنظیم ایک فورم ہے جہاں لیڈر شپ مل سکتی ہے، پہلے تو رشتوں کو بحال کرنا ہوگا۔
سہاسنی حیدر نے مطالبہ کیا کہ ہائی کمشنر کو واپس بھیجیں، لاہور سے دلی کے درمیان بس چلتی تھی اس کو بحال کیا جائے، فورم کی کوئی کمی نہیں جہاں دونوں ممالک کے سربراہان مل سکتے ہیں۔
بھارتی صحافی سمیتا شرما نے کہا کہ2015 میں سابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا دورہ پاکستان تھا اس وقت میں یہاں آئی تھی، راجنات سنگھ کے دورے کے دوران 2016 میں بھی یہاں آئی تھی، چودھری نثا ر کے ساتھ کچھ معاملات ہوئے تھے جس کے بعد دورہ کٹ آف کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں جولائی 2019 میں آئی تھی،بھارت سے 6 لوگ آئے تھے، اب بھی دونوں ملکوں کے درمیان کوئی فارورڈ موومنٹ کی کوئی امید نہیں دکھتی، جے شنکر نے کہا وہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے آرہے ہیں۔
سمیتا شرما نے کہا کہ نوازشریف صاحب کے ساتھ نریندر مودی اور دیگر وزراء کا ایک اچھا رشتہ رہا ہے، کابل سے لوٹتے ہوئے نریندر مودی نے یہاں کا دورہ کیا تھا، اب وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ ایسے تعلقات نہیں ہیں، ہم نے بہت سے اونچائی اور چڑھائی والے فیزز دیکھے ہیں، ابھی فی الحال کوئی بھی ملک واپس ہائی کمشنر تعینات نہیں کرے گا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت

26 ویں آئینی ترمیم کیلئے وفاقی کابینہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس 17 اکتوبر کو طلب

لاہور: نجی کالج کی درخواست پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

لاہور: نجی کالج کی درخواست پر ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان بری

عمران خان کا چانسلر بننے کا خواب چکنا چُور، خان آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے حتمی امیدواروں کی فہرست سے باہر

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In