• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2024
in پاکستان, تازہ ترین
0
پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ پر بات چیت کا آغاز
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس (ایس سی او کانفرنس) کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنےکی بات کی۔
خیال رہےکہ پاکستان میں اگلے سال فروری میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت روانگی سے قبل بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے غیر معمولی ملاقات ہوئی۔
ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر ہوئی اور ظہرانے کے موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اوربھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایک ساتھ بیٹھے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جے شنکر کے درمیان ظہرانے پر بات چیت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بھارتی درخواست پر دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھے بٹھایا گیا اور وزارت خارجہ نے دونوں وزرائے خارجہ کو اکٹھا بٹھانے کے لیے سِٹنگ ارینجمنٹ تبدیل کیا۔
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد پاکستان سے روانگی کے وقت بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ایکس پر بیان میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں، حکومت پاکستان کا شاندار میزبانی پر شکریہ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جے شنکر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے آئینی عدالت کے قیام سے پیچھے ہٹنے پر رضامندی کی خبریں 

مریم نواز نے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی

کالج کی طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، خصوصی کمیٹی نے وزیراعلیٰ کو رپورٹ دیدی

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا

سمندر پار پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی تجویز پر اتفاق،پارلیمان کی خصوصی کمیٹی نے آئینی مسودہ متفقہ طور پر منظور کر لیا

کمیشن کے ممبران، ملازمین کی تنخواہیں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات !! الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے الیکشن ایکٹ ترمیم پر عملدرآمد کا امکان

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In