• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ

by ویب ڈیسک
نومبر 11, 2024
in پاکستان
0
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں بغیر شرکت چلےگئے
0
SHARES
280
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے تذکرے پر ججوں کے دلچسپ ریمارکس کو 3 رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس منصور علی شاہ نے گپ شپ پر محمول کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔
ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے جسٹس منصور علی شاہ کے علاوہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ یہ کیس آئینی بینچ سنے گا ہم ریگولر بینچ سن رہے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ اس وقت کوئی آئینی بینچ نہیں تو یہ جو غیر آئینی بینچ بیٹھا ہے اس کا کیا کرنا ہے، جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھے گا کیا ہم غیر آئینی ہیں، مطلب ہے کہ جب تک آئینی بینچ نہیں بیٹھتا آئینی مقدمات نہیں سنے جائیں گے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ وہ اگر اس کیس کو سن بھی لیں تو کوئی انہیں پوچھ نہیں سکتا، اب بار بار یہ سوال سامنے آرہا ہے کہ کیس ریگولر بینچ سنے گا یا آئینی بینچ، اگر ہم کیس کا فیصلہ کر بھی کر دیتے ہیں تو کیا ہو گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ چلیں اگر وہ خود فیصلہ کر دیتے ہیں تو انہیں کون روکنے والا ہے، نظر ثانی کی درخواست بھی ہمارے پاس آئے گی تو کہہ دیں گے کہ ان کا دائرہ اختیار تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئینی مقدمات ریگولر بینچ نہیں سن سکتا، وکلا کی طرف سے بھی کوئی معاونت نہیں مل رہی ہے، جسٹس عقیل عباسی نے دریافت کیا کہ ابھی وہ یہ کیس سن سکتے ہیں یا نہیں، جس پر جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ تھوڑا وقت دیں تو دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
جسٹس عائشہ ملک بولیں؛ آرٹیکل 2 اے کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی جس میں ابھی وقت لگے گا، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی کہ یہ کیا آئینی بینچ سنے گا یا ریگولر بینچ۔
جسٹس منصور علی شاہ نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گزارش پر کوئی نکتہ نظر نہیں دے سکتے، اسے ملتوی کر دیتے ہیں، ہم صرف گپ شپ لگا رہے ہیں، ان ریمارکس کے ساتھ جسٹس منصور علی شاہ نے مسکراتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
وہ 35  اسمارٹ فونز جن پر واٹس ایپ بند ہونے والا ہے

واٹس ایپ صارفین اپنا اکائونٹ ہیک ہونے سے کیسے بچاسکتے ہیں ؟اہم معلومات

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے: رانا ثنااللہ

مجھے لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا ہوگی، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا بیان

کراچی ائیرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، سہولت کاری میں رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم ملوث نکلے

کراچی ائیرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے کی تحقیقات میں پیشرفت، سہولت کاری میں رکشہ ڈرائیور اور بینک ملازم ملوث نکلے

9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

190 ملین پائونڈز ریفرنس ، عمران خان نے عدالتی سوالنامے کے جواب کیلئے وقت مانگ لیا

سیاست اور مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبریں ، خواجہ سعد رفیق نے خاموشی توڑ دی

سیاست اور مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبریں ، خواجہ سعد رفیق نے خاموشی توڑ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In