• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

وہ 2 مسلم شخصیات جن کو 2024 میں دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 12, 2024
in انٹرٹینمنٹ
0
وہ 2 مسلم شخصیات جن کو 2024 میں دنیا بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا
0
SHARES
2.8k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ ایک ایسا حیرت انگیز ٹول ہے جو لوگوں کو پوری دنیا سے جوڑتا ہے اور گوگل اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہر سال اربوں افراد گوگل کو استعمال کرکے مختلف تفصیلات، خبروں اور اپنی پسند کے موضوعات کو سرچ کرتے ہیں۔ ان سرچز میں وہ نام خاص ہوتے ہیں جن کو دنیا بھر میں لوگ سب سے زیادہ سرچ کرتے ہیں۔ اس سے عندیہ ملتا ہے کہ رواں سال کے دوران کونسی شخصیات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی تھیں۔

گوگل نے بھی 2024 کے لیے 10 افراد پر مشتمل ایسی ہی ایک فہرست گزشتہ دنوں جاری کی تھی جس میں 2 مسلم شخصیات بھی شامل ہیں۔ عالمی سطح پر جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا وہ ڈونلڈ ٹرمپ ہیں جو نومبر میں دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی پرنسز آف ویلز کیٹ مڈلٹن دوسرے نمبر پر رہیں جن کے کینسر کی تشخیص یقیناً دنیا بھر کے افراد کی توجہ کا مرکز بنی۔
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے والی کملا ہیرس اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہیں۔ چوتھا نمبر الجزائر کی مسلم باکسر ایمان خلیف کا رہا۔ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024 میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسمانی ساخت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔ مائیک ٹائی سن اس فہرست میں شامل دوسری مسلم شخصیت ہیں اور 19 برس بعد رنگ میں دوبارہ اترنے کے باعث وہ گوگل پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے۔ وہ اس فہرست میں مجموعی طور پر چھٹے نمبر پر رہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نائب صدر کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے JD Vance کا اس فہرست میں 7 واں نمبر پر رہا۔ اسپین کے فٹبالر لامین یمال اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر رہے۔
17 سالہ فٹبالر نے یورو کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انہیں ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 9 ویں شخصیت امریکی جمناسٹ سمون بائلز کی رہی جو پیرس اولمپکس میں ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔2024 میں بچوں کے جنسی استحصال کی رپورٹس کے باعث امریکی گلوکار Diddy کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
فوج سے مذاکرات پہلا فیز اس کے بعد پی ٹی آئی کیا کرے گی ؟ فیصل واوڈا کی بڑی پیش گوئی

پلان کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں نے 2سال سے عمران خان کو جیل بند کروایا ہوا ہے،فیصل واوڈا

وہ گاؤں جہاں گالی دینے اور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا

وہ گاؤں جہاں گالی دینے اور بچوں کے فون استعمال کرنے پر جرمانہ ہوگا

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نادرا ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار احمد ملازمت سے برطرف

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب

مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا مواخذے کی تحریک کامیاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In