اسلام آباد (عمران مگھرانہ)کالا جادو کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا۔کالا جادو کرنے والوں کے خلاف سینیٹر ثمینہ زہری بل سینیٹ داخلہ کمیٹی میں لے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق کالا علم، جادو، تعویز کرنے والوں کو سزا دینےکے لیےسینیٹر ثمینہ زہری کے بل پر تفصیلی بحث ہوئی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایاکالے علم کی حدیں کہاں سے شروع ہوتی ہیں اور کہاں تک جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کالے جادو کے حوالے سے اخباروں میں اشتہارات چھپتے ہیں۔بنگالی بابا کے اشتہارات سے صفحوں کے صفحے بھرے ہوتے ہیں۔
سینیٹرکامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا کہ دیوار چین پر تالے لگائے جاتے ہیں، دھاگے بندھے ہوئے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹر ثمینہ زہری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھڑوں کے چھتے کو ہاتھ ڈالنے جا رہی ہیں۔ جس پر سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کوئی بات نہیں۔ان کا کہنا تھاکالا علم کرنے والے ہمارے معاشرے کو تباہ کررہے ہیں۔
سینیٹر پلوشہ نے کہا کالے علم کے نام پرسادہ لوح لوگوں سے پیسے ٹھگ لئے جاتے ہیں۔سینیٹر ثمینہ زہری کا کہنا تھاکالا علم کرنے والے سائل آجائے تو اسے کہتے ہیںپہلےقتل کرکے خون لے کر آئیں۔کمیٹی نے کالا علم کرنے والوں کو سزا دینے کے بل پر بحث اگلے اجلاس تک موخر کردی





