اسلام آباد(عمران مگھرانہ) وفاقی دارلحکومت میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں میں موٹر وہیکلز ٹیکس کی مد میں 28 ارب 88 کروڑ 51 لاکھ 68 ہزار روپے کی وصولیاں ہوئیں۔
قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں دستاویزات کے مطابق مالی سال 20-2019 میں 5 ارب 24 کروڑ روپے، مالی سال 21-2020 میں 4 ارب روپے سے زائد کی موٹر وہیکل ٹیکس کی وصولی ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق 22-2021 میں 4 ارب 71 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی۔
سال 23-2022 میں 4 ارب 41 کروڑ روپے کی موٹر وہیکلز ٹیکس کی مد میں وصولی ہوئی۔ دستاویزات کے مطابق 24-2023 میں 4 ارب 68 کروڑ 71 لاکھ روپے کی موٹر وہیکلز ٹیکس کی وصولی ہوئی۔
موجودہ مالی سال میں 31 جنوری 2025 تک 5 ارب 78 کروڑ روپے کی موٹر وہکلز ٹیکس کی مد میں وصولی ہوئی۔
دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ4 لاکھ 61 ہزار گاڑیاں جن میں 2 لاکھ 81 ہزار فور وہیلز جبکہ 1 لاکھ 80 ہزار ٹو ویلز ٹیکس کے نا دہندہ ہیں۔
