• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

by ویب ڈیسک
مئی 12, 2025
in دنیا
0
میرا سندور کہاں ہے؟ پاکستان میں پکڑے گئے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال
0
SHARES
114
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 7 مئی کو بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے جواب میں 10 مئی کو پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد ہونے والی جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت اور پاکستان کی بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں، تاہم بھارتی سرحدی فورس (بی ایس ایف) کے ایک اہلکار کی اہلیہ نے مودی سرکار سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور کیا وہ واپس آئے گا بھی یا نہیں؟

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے ’دی وائر‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اس اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، جس کی اہلیہ شوہر کی واپسی کے لیے بے چین ہے، اور اپنی حکومت سے سوال کر رہی ہے کہ کیا اس کا سندور اسے واپس کیا جائے گا؟

سندور ایک سرخی مائل نشان ہے، جو عام طور پر دیہی ہندو خواتین اپنے بالوں کی مانگ میں لگاتی ہیں تاکہ ان کی شادی شدہ حیثیت ظاہر ہو۔

34 سالہ پرنام ساؤ کا خاندان رشڑا مغربی بنگال میں ہے، جسے امید تھی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔

پرنام ساؤ پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین میں تعینات ہیں، اور 23 اپریل کو بھارت-پاکستان کی سرحد پر تعینات تھے، جب انہوں نے مقامی کسانوں کو ایک خطرناک علاقے سے نکالنے میں مدد کی اور مبینہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کرلی۔

دی وائر کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت اور پاکستان کے درمیان صورتحال کشیدہ تھی، پرنام ساؤ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج نے حراست میں لیا اور بعد میں ایک تصویر جاری کی، جس میں ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دکھایا گیا، جس سے ان کی گرفتاری کی تصدیق ہوتی ہے۔

ہوگلی ضلع کے علاقے ریشرہ میں پرنام ساؤ کے چھوٹے سے گھر میں ان کے خاندان کو صدمے اور غیر یقینی کا سامنا ہے، اس کی اہلیہ راجانی ساؤ 7 مہینے کی حاملہ ہے، جو اپنی مشکلات کی کہانی سناتے ہوئے گڑ پڑی۔

راجانی نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر کو پاکستانی فوج نے گرفتار کیا، اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تصویر دیکھی ہے، بی ایس ایف کے افسران ہمارے گھر آئے تھے اور بتایا کہ ہم پرنام کو گھر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اب صورتحال ایک جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے، مجھے معلوم نہیں ہے کہ اگلی خبر کیا آئے گی؟

پرنام اور راجانی کے درمیان فون کال پر آخری بار 22 اپریل کو بات ہوئی تھی، انہوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور چند گھنٹے بعد اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد سے راجانی کو شوہر کی کوئی خیر خبر نہیں ہے۔

آپریشن سندور کا ذکر کرنے پر راجانی رونے لگیں، اپنے چہرے پر چادر ڈال کر چیخ ماری اور کہا کہ سرکار ! مجھے میرا سندور واپس دو۔

پرنام کے والد، بھولا ساؤ ریٹائرڈ سیکیورٹی گارڈ ہیں، انہوں نے ابتدائی فوجی یقین دہانی کے بعد خاموشی پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنی بہو کے ساتھ فیروز پور گیا تھا، اور فوجی افسران نے وعدہ کیا کہ وہ پرنام کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس کے بعد سے کوئی تازہ خبر نہیں آئی۔

پرنام ساؤ کی والدہ نے کہا کہ ان کے بیٹے نے قوم کی 18 سال تک خدمت کی ہے، آج، ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس واقعے نے ہوگلی ضلع کے ریشرہ کی قریبی اور بڑی حد تک غیر بنگالی مہاجر کمیونٹی (جو کہ بہار اور اتر پردیش کے پلاسٹک مل کے مزدوروں کی نسل ہیں) میں اتحاد پیدا کر دیا ہے۔

مقامی لوگ باری باری خاندان کے گھر جا رہے ہیں، جہاں ٹی وی اسکرینیں 24 گھنٹے خبریں نشر کر رہی ہیں۔

پرنام کے بھائی شام سندر ساؤ نے کہا کہ ایک جانب جنگ کے نعرے ہیں، دوسری جانب ہم امن اور پرنام کی محفوظ واپسی کے لیے دعا گو ہیں، ہم صرف اس وقت ’ آپریشن سندور’ کی خوشی منائیں گے، جب وہ گھر واپس آئے گا۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے گزشتہ پیر کو وزارت داخلہ سے معاملے کے جلدی حل کی امید ظاہر کی تھی، ہوگلی کے رکن اسمبلی (ایم پی) کلیان بینرجی نے تصدیق کی کہ انہوں نے اس معاملے کو بی ایس ایف کے کمانڈروں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص ” العیالۃ” تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص " العیالۃ" تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In