• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص ” العیالۃ” تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے

by ویب ڈیسک
مئی 15, 2025
in Uncategorized
0
صدر ٹرمپ کی یو اے ای آمد پر ان کے استقبال کیلئے کیا جانے والا رقص ” العیالۃ” تنقید کی زد میں کیوں ؟ توقیر بُھملہ امارات کے روایتی رقص بارے تاریخی حقائق سامنے لے آئے
0
SHARES
1.7k
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر و تحقیق : توقیر بُھملہ
آج جب امریکی صدر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، تو ان کے استقبال میں روایتی عرب رقص العـيّـالـة پیش کیا گیا. ایک ایسا فن جسے صدیوں سے عمان اور امارات کی سرزمین پر فتح، فخر، اتحاد اور شرافت کی علامت مانا جاتا ہے۔

لیکن بدقسمتی سے، اس ثقافتی مظاہرے کے ایک لمحے نے دنیا بھر میں مختلف زاویوں سے تنقید کو جنم دیا، کیونکہ کچھ خواتین رقص کے دوران کھلے بالوں کے ساتھ رقص کر رہی تھیں۔ بہت سے لوگ چونک گئے، کچھ نے اعتراض کیا، اور کچھ نے مذاق اڑایا۔

شاید اس لیے کہ وہ اس ثقافت کی گہرائی سے واقف نہ تھے۔ العـيّـالـة کوئی عام رقص نہیں، یہ عرب خطے کے بہادر قبائل کی جنگوں کے بعد منائے جانے والے فتح یاب جشن کی ایک علامت ہے، جس میں بانس کی لاٹھیاں تلواروں کا استعارہ بنتی ہیں، ڈھول کی تھاپ جذبوں کو گرما دیتی ہے، اور نسل در نسل منتقل ہوتی نبطی شاعری اليويّلة” کی گونج وراثتی کہانیوں کو زبان دیتی ہے۔

مرد دو صفوں میں آمنے سامنے کھڑے ہو کر اس فن کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان سے آگے خواتین یا بچیاں ، جب کہ بیچ میں موسیقار اور شاعری خوان جذبات کو عروج دیتے ہیں۔بچیاں یا نوجوان لڑکیاں کھلے بالوں اور مخصوص روایتی لباس میں مردوں کی اول صف کے سامنے کھڑے ہو کر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں۔

یہ خراجِ تحسین ان مردوں کے لیے ہے جو تاریخی طور پر جنگ، بہادری اور قبیلے کی حفاظت کی علامت تھے۔یونیسکو نے 2014 میں العـيّـالـة Al Ayyala کو( Intangible Cultural Heritage)میں شامل کیا تھا۔

یہ محض ایک رقص نہیں، ایک قومی تشخص ہے، جو امارات کی روح، اس کے اتحاد، روایات اور وقار کی علامت ہے۔تو پھر سوال یہ ہے کہ کسی مخصوص لمحے کو دیکھ کر، کسی جزو کو ہدف بنا کر پوری ثقافت کو کیوں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے؟

یہی وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے کی تہذیبوں کو صرف آنکھوں سے نہیں، دل سے بھی دیکھیں۔ العـيّـالـة کی تھاپ صرف رقص کی نہیں، تہذیب کی دھڑکن ہے۔ اسے سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم تعصب کے چشمے اتار کر، فتح کے جشن کی قدیم صدا کو سنیں جو صدیوں سے عرب صحرا میں فخریہ گونج رہی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، کہاں گرج چمک کے ساتھ برکھا برسے گی اور کہاں موسم خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

گرمی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ، ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان کے ہاتھوں رافیل کی تباہی، فرانسیسی فوج کا پہلی بار ردعمل سامنے آگیا

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

مسلسل تیسری بار جیت کا امکان ، انتخابات سے قبل کون کونسی اہم اور ارب پتی شخصیات نریندرمودی کی جماعت میں شامل ؟

پاک بھارت جنگ کا بڑا جھٹکا ، مودی کا قصہ ختم ؟ آنے والا بھارتی الیکشن کیا نئی کہانیاں لکھنے جا رہا ہے ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In