• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا

by ویب ڈیسک
مئی 30, 2025
in پاکستان
0
پاکستان اور بھارت سرحدوں پر تعینات اضافی فوجیوں کی واپسی کے عمل کے قریب پہنچ چکے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا
0
SHARES
227
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سنگاپور میں آئی آئی ایس ایس شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سربراہی اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ماہ جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان تنازع شروع ہونے سے پہلے اپنی سرحد پر فوج کی تعداد کو کم کرنے کے قریب ہیں۔
پاکستان کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں افواج نے فوجیوں کی تعداد میں کمی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ہم تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آچکے ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اگرچہ اس تنازعے کے دوران جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، لیکن یہ ایک خطرناک صورتحال تھی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار کچھ نہیں ہوا۔ لیکن آپ کسی بھی وقت کسی بھی اسٹریٹجک غلط حساب کتاب کو مسترد نہیں کر سکتے، کیونکہ جب بحران جاری ہوتا ہے، تب ردعمل مختلف ہوتے ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، کیونکہ اس بار لڑائی صرف کشمیر کے متنازع علاقے تک محدود نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ (تصادم) مستقبل میں متنازع علاقے تک محدود نہیں رہے گا۔ یہ پورے بھارت اور پورے پاکستان تک آئے گا۔ یہ بہت خطرناک رجحان ہے۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار کی کمی کی وجہ سے مستقبل میں بین الاقوامی ثالثی مشکل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کے لیے مداخلت کرنے کا وقت بہت کم ہو جائے گا، اور مَیں یہ کہوں گا کہ نقصان اور تباہی اس سے پہلے بھی ہو سکتی ہے کہ بین الاقوامی برادری اس ٹائم ونڈو کا فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ تناؤ کو کم کرنے کے لیے بیک چینل یا غیر رسمی بات چیت نہیں ہوئی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے ملنے کا کوئی منصوبہ نہیں، جو شنگریلا فورم کے لیے سنگاپور میں موجود ہیں۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ یہ مسائل صرف میز پر بات چیت اور مشاورت ہی سے حل ہو سکتے ہیں، انہیں میدان جنگ میں حل نہیں کیا جا سکتا ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی پہلی بار پاک فضائیہ کےہاتھوں لڑاکا طیاروں کی تباہی کی تصدیق

مسلسل تیسری بار جیت کا امکان ، انتخابات سے قبل کون کونسی اہم اور ارب پتی شخصیات نریندرمودی کی جماعت میں شامل ؟

پاک بھارت جنگ کا بڑا جھٹکا ، مودی کا قصہ ختم ؟ آنے والا بھارتی الیکشن کیا نئی کہانیاں لکھنے جا رہا ہے ؟

یوکرین کا سائبیریا میں روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

یوکرین کا سائبیریا میں روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر قدم اُٹھایا، آئی جی اسلام آباد

ملزم ثنا یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، مسلسل پیشکش مسترد ہونے پر قدم اُٹھایا، آئی جی اسلام آباد

بدقسمت طیارے کے مسافر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی آخری سیلفی، چہروں پر خوشی عیاں

بدقسمت طیارے کے مسافر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی آخری سیلفی، چہروں پر خوشی عیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In