• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

دوران پرواز بھارتی ائیرلائن کے انجن میں خرابی، پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی بجائے ’پین پین‘ کی کال کیوں دی؟

by ویب ڈیسک
جولائی 18, 2025
in دنیا
0
دوران پرواز بھارتی ائیرلائن کے انجن میں خرابی، پائلٹ نے ’مے ڈے‘ کی بجائے ’پین پین‘ کی کال کیوں دی؟
0
SHARES
702
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دہلی سے گوا جانیوالی بھارتی ائیرلائن انڈیگو کے طیارے کے انجن میں خرابی کے بعد ممبئی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 جولائی کو بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی فلائٹ دہلی سے گوا جارہی تھی ، طیارے میں 191 مسافر موجود تھے تاہم اسی دوران پائلٹ کی جانب سے "PAN PAN PAN” الرٹ جاری کیا گیا اور پھر کچھ ہی دیر میں فلائٹ کو بحفاظت ممبئی ائیر پورٹ پر لینڈ کروالیا گیا ۔

ائیر لائن ترجمان کے مطابق فلائٹ کو منوہر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب فلائٹ کا ایک انجن خراب ہوگیا۔

ائیر لائن ترجمان نےبتایا کہ طیارے کے پائلٹ نے ایک انجن میں خرابی کی اطلاع کیلئے ’پین پین‘ کی کال دی جس کے بعد فلائٹ کا ہنگامی عملہ متحرک ہوگیا ، ائیرپورٹ کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز، طبی عملہ اور گراؤنڈ سپورٹ ٹیمز ہوائی جہاز کے نیچے آنے سے پہلے ہی اسٹینڈ بائی پوزیشنز پر پہنچ گئیں، فلائٹ کو تمام عملے اور مسافروں سمیت بحفاظت نیچے اتار لیا گیا۔

ائیر لائن کی جانب سے بھی طیارے کے ایک انجن میں خرابی کی تصدیق کی گئی اور واقعے کے طیارے کو سروس سے ہٹادیا گیا ہے۔

PAN PAN کیا ہے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ’ PAN PAN‘ دراصل ایک معیاری اور انٹرنیشنل ریڈیو سگنل ہے جسے پائلٹ دوران پرواز ہنگامی ( نہ کہ جان لیوا )صورتحال میں استعمال کرتے ہیں ۔

اس سگنل کے تحت پائلٹ انجن کی جزوی خرابی، بورڈ پر میڈیکل ایمرجنسی، کم ایندھن یا کوئی غیر اہم مکینیکل ناکامی وغیرہ کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اس الرٹ سے مراد یہ ہوتا ہے کہ یہ سنگین صورتحال فوری طور پر طیارے کے عملے اور مسافروں کی جان کیلئے خطرہ نہیں لیکن ان پر توجہ کی ضرورت ہے، پین کال مے ڈے کال سے ایک درجے نیچے ہے۔

’مے ڈے‘ کال کیا ہے؟
‘مے ڈے’ کال کو زیادہ تر ہوا بازی کے شعبے میں پائلٹ ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کرتا ہے۔

امریکی ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق جب ریڈیو کے ذریعے بات کرتے ہوئے ڈسٹریس یعنی ایمرجنسی میں سگنل کمزور ہو جاتے ہیں اور دوسروں کی بات واضح سمجھ نہ آ رہی ہو تو اس دوران ’مے ڈے‘ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ 3 دلچسپ وجوہات ، دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے اس رجحان نے جاپان کو کیا فائدہ پہنچایا ؟

جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ 3 دلچسپ وجوہات ، دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے اس رجحان نے جاپان کو کیا فائدہ پہنچایا ؟

6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر ایک بار پھر کھالیا گیا

6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر ایک بار پھر کھالیا گیا

راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر دلہن قتل، اندھیرے میں دفن

راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر دلہن قتل، اندھیرے میں دفن

محبت کی شادی کا دردناک انجام ، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا، فرار ہونے کے بعد گرفتار، قتل کی وجہ کیا بنی ؟

محبت کی شادی کا دردناک انجام ، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا، فرار ہونے کے بعد گرفتار، قتل کی وجہ کیا بنی ؟

سرکاری اسکول کی 52 سالہ ٹیچر نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر یوتھنیزیا( رضاکارانہ موت )کی اجازت کیوں مانگی ؟

سرکاری اسکول کی 52 سالہ ٹیچر نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر یوتھنیزیا( رضاکارانہ موت )کی اجازت کیوں مانگی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In