• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ 3 دلچسپ وجوہات ، دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے اس رجحان نے جاپان کو کیا فائدہ پہنچایا ؟

by ویب ڈیسک
جولائی 24, 2025
in دنیا
0
جاپان میں شوہر اپنی پوری تنخواہ بیوی کو کیوں دیتے ہیں؟ 3 دلچسپ وجوہات ، دوسری جنگ عظیم کے بعد پیدا ہونے والے اس رجحان نے جاپان کو کیا فائدہ پہنچایا ؟
0
SHARES
187
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کیا آپ جانتے ہیں کہ جاپان میں شوہر حضرات اپنی پوری تنخواہ حتیٰ کہ اپنی دیگر کمائی بھی بیویوں کے حوالے کرکے ان سے ماہانہ جیب خرچ لیتے ہیں؟

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی مرد حضرات ہرماہ بیویوں کو اپنی تمام کمائی سونپنے کے بعد ان سے ماہانہ پاکٹ منی جسے جاپانی زبان میں ( okozukai کہاجاتا ہے ) وصول کرتے ہیں، اس رقم سے جاپانی مرد سگریٹ سمیت دیگر چیزیں خریدتے ہیں۔

غیر ملکی ریسرچ فرم Soft brain Field کی جانب سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 74 فیصد جاپانی خواتین گھریلو اخراجات کا کنٹرول سنبھالتی ہیں اور ان خواتین میں چھوٹے بچوں والی مائیں بھی شامل ہیں۔

سروے کے مطابق جاپان میں مرد خوشی سے اپنی پوری تنخواہ بیویوں کو نہیں دیتے لیکن ان کا ماننا ہے کہ ان کا کام اپنے خاندان کیلئے صرف پیسے کمانا ہےچاہے پھر اس کیلئے انہیں قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑی۔

روایتی طور پر جاپان میں بیویوں کے ہاتھوں میں تنخواہیں دینے کا رجحان دوسری جنگ عظیم کے بعد سے دیکھنے میں آیا اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد جاپان کی اقتصادی ترقی میں خاطر خوا اضافہ بھی دیکھا گیا۔

ماہرین جاپانی مردوں کی جانب سے اپنی بیویوں کو تنخواہ حوالے کرنے سے متعلق 3 وجوہات قابل غور سمجھتے ہیں۔

٭جاپان میں گھریلو مالی انتظامات خواتین کے سپرد کرنا ایک ثقافتی رجحان تصور کیا جاتا ہے جس کے تحت مرد حضرات بیوی کے زیر انتظام گھریلو اخراجات کیلئے اپنی پوری تنخواہ ادا کرتے ہیں

٭بیوی کو پوری تنخواہ دے کرجاپانی مرد شادی جیسے رشتے میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ دیتے ہیں، اس کے بعد بیوی ہی بلز، بچت اور دیگر اخراجات کیلئے رقم مختص کرتی ہے۔

٭ خواتین چونکہ گھروں میں رہ کر بچوں اور گھریلو انتظامات زیادہ دیکھتی ہیں لہٰذا وہ روزمرہ کے اخراجات کا انتظام بھی بآسانی کرسکتی ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ جاپان میں ایسے جوڑے جہاں دونوں پارٹنرز کام کرتے ہیں، ایسی صورت میں مرد اپنی پوری تنخواہ بیوی کو نہیں دیتے کیوں کہ اس صورتحال میں جاپان میں بیوی کو پوری تنخوا ہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر ایک بار پھر کھالیا گیا

6 ملین ڈالرز مالیت کا فن پارہ محض کیلا سمجھ کر ایک بار پھر کھالیا گیا

راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر دلہن قتل، اندھیرے میں دفن

راولپنڈی: جرگہ کے فیصلے پر غیرت کے نام پر دلہن قتل، اندھیرے میں دفن

محبت کی شادی کا دردناک انجام ، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا، فرار ہونے کے بعد گرفتار، قتل کی وجہ کیا بنی ؟

محبت کی شادی کا دردناک انجام ، شوہر نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا، فرار ہونے کے بعد گرفتار، قتل کی وجہ کیا بنی ؟

سرکاری اسکول کی 52 سالہ ٹیچر نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر یوتھنیزیا( رضاکارانہ موت )کی اجازت کیوں مانگی ؟

سرکاری اسکول کی 52 سالہ ٹیچر نے بھارتی صدر دروپدی مرمو کو خط لکھ کر یوتھنیزیا( رضاکارانہ موت )کی اجازت کیوں مانگی ؟

دبئی کی قدیم ترین لانڈری بندش کے خطرے سے دوچار مالک نے 34 ہزار درہم آن لائن اسکیم میں گنوا دیے

دبئی کی قدیم ترین لانڈری بندش کے خطرے سے دوچار مالک نے 34 ہزار درہم آن لائن اسکیم میں گنوا دیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In