• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

33 سال کے انتظار کے بعد آخر کار کنگ خان نے نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کر لیا ، یہ ایوارڈ کس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ملا ؟

by ویب ڈیسک
اگست 1, 2025
in انٹرٹینمنٹ
0
33 سال کے انتظار کے بعد آخر کار کنگ خان نے نیشنل فلم ایوارڈ اپنے نام کر لیا ، یہ ایوارڈ کس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر ملا ؟
0
SHARES
355
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کو فلم جوان میں ان کے کردار کے لیے نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا، جو ان کے شاندار کیریئر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کر دیا گیا اور تین دہائیوں پر محیط ایک شاندار کیریئر کے بعد فلم جوان میں شاہ رخ خان کی کارکردگی نے انہیں بہترین اداکار کا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دلا دیا جو ہندوستان کے سب سے مشہور ستاروں میں سے ایک کے لیے ایک طویل انتظار کا حاصل اور جذباتی سنگِ میل ہے۔

وہ 33 سالہ شاندار کیریئر کے بعد آخر کار اپنا پہلا نیشنل فلم ایوارڈ گھر لے جا رہے ہیں، یہ اعزاز ایک طویل عرصے سے واجب الادا تھا، کیونکہ انہیں اکثر کیریئر کی بہترین کارکردگی کے باوجود نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔

بالی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے 1992ء میں فلم دیوانہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی ملک کے سب سے پسندیدہ اور کامیاب اداکاروں میں سے ایک بن گئے۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے، سوادیس، چک دے انڈیا اور مائی نیم از خان جیسی متعدد تنقیدی طور پر سراہی جانے والی اور بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے کے باوجود یہ بھارتی قومی ایوارڈ اب تک ان کی پہنچ سے دور رہا تھا۔

سوادیس 2004ء کی فلم ہے جس میں شاہ رخ نے موہن بھارگو کا کردار ادا کیا تھا، پھر 2007ء میں فلم چک دے انڈیا آئی جس میں شاہ رخ نے کبیر خان کا کردار ادا کیا۔

2010ء میں شاہ رخ نے مائی نیم از خان میں رضوان خان کے کردار سے ناظرین کو حیران کر دیا جو ایسپرجر سنڈروم نامی بیماری میں مبتلا اور نائن الیون کے بعد کی دنیا میں زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

اس کارکردگی نے انہیں عالمی سطح پر سراہا اور کئی بین الاقوامی اعزازات دلائے تاہم بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ امیتابھ بچن کو فلم پا کے لیے دے دیا گیا، جہاں انہوں نے پروجیریا کے مرض میں مبتلا ایک بچے کا کردار ادا کیا تھا۔

نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں انہیں کافی سال لگ گئے لیکن یہ اعزاز حاصل کرنا اس بات کی تصدیق کرتا ہے جو ناظرین طویل عرصے سے مانتے ہیں کہ شاہ رخ خان ناصرف پسندیدہ سپر اسٹار ہیں بلکہ بھارتی سنیما کے اب تک کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

شاہ رخ کے دیگر اعزازات
یہ نیشنل فلم ایوارڈ جیتنے کے علاوہ شاہ رخ خان کو سنیما کے لیے ان کی خدمات پر طویل عرصے سے عالمی سطح پر تسلیم کیا جاتا رہا ہے۔

ان کے پاس بھارتی حکومت کے پدم شری اور فرانس کے 2 سب سے معتبر شہری ایوارڈز آرڈر ڈیس آرٹس ایٹ ڈیس لیٹرس اور لیجن آف آنر سمیت کچھ اعلیٰ ترین اعزازات ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اماراتی خاندانوں کا گھروں کی تصاویر لینے سے اجتناب، پرائیویسی کے تحفظ کی نئی حکمت عملی، اہم تفصیلات

اماراتی خاندانوں کا گھروں کی تصاویر لینے سے اجتناب، پرائیویسی کے تحفظ کی نئی حکمت عملی، اہم تفصیلات

امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر کے ہم پلہ پاک فوج کے بیڑے میں شامل Z-10ME کن خصوصیات کا حامل ہے؟

جماعت نہم کے نتائج ، اگر آپ کو اس ملک میں زندگی گزارنے والے اپنے بچوں کی زرا بھی فکر ہے تو یقین کریں یہ تصاویر دیکھ کر آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی

جماعت نہم کے نتائج ، اگر آپ کو اس ملک میں زندگی گزارنے والے اپنے بچوں کی زرا بھی فکر ہے تو یقین کریں یہ تصاویر دیکھ کر آپ کی نیندیں اڑ جائیں گی

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے پی ایل 15 میزائلوں سے گرائے، رپورٹ

پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے پی ایل 15 میزائلوں سے گرائے، رپورٹ

بھارتی فوجی افسر کا ایئرلائن عملے پر مبینہ بدترین تشدد ،4 افراد شدید زخمی، ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر، دوسرے کا جبڑا ٹوٹ گیا، وجہ کیا بنی ؟

بھارتی فوجی افسر کا ایئرلائن عملے پر مبینہ بدترین تشدد ،4 افراد شدید زخمی، ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر، دوسرے کا جبڑا ٹوٹ گیا، وجہ کیا بنی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In