• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

بھارتی فوجی افسر کا ایئرلائن عملے پر مبینہ بدترین تشدد ،4 افراد شدید زخمی، ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر، دوسرے کا جبڑا ٹوٹ گیا، وجہ کیا بنی ؟

by ویب ڈیسک
اگست 4, 2025
in دنیا
0
بھارتی فوجی افسر کا ایئرلائن عملے پر مبینہ بدترین تشدد ،4 افراد شدید زخمی، ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر، دوسرے کا جبڑا ٹوٹ گیا، وجہ کیا بنی ؟
0
SHARES
490
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔

ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو بیگز میں اضافی کیبن بیگیج لے کر جا رہا تھا جس کا وزن 16 کلو گرام تھا جو کہ 7 کلوگرام کی اجازت شدہ حد سے دوگنا تھا اور مسافر نے اضافی چارجز ادا کرنے سے انکار کر دیا، جب اسپائس جیٹ کے گراؤنڈ سٹاف نے اسے قواعد کے بارے میں مطلع کیا تو مبینہ طور پر افسر نے اس عمل کو نظرانداز کیا اور ایوی ایشن سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زبردستی ایرو برج میں داخل ہوگیا۔

اسپائس جیٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مسافر کو سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار واپس گیٹ پر لے گیا جس کے بعد صورتحال بگڑگئی اور افسر نے مبینہ طور پر گھونسوں لاتوں اور یہاں تک کہ ایئرپورٹ پر موجود جو چیز ہاتھ میں آئی اس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے عملے پر جسمانی حملہ کردیا، جس سے اسپائس جیٹ کا ایک ملازم بے ہوش ہو کر فرش پر گرگیا لیکن اس کے باوجود مسافر نے بیہوش ملازم کو لاتیں مارنا جاری رکھا، اسی دوران عملے کے ایک اور رکن کو اس وقت جبڑے پر لات لگنے کے بعد ناک اور منہ سے خون بہنے لگا جب وہ بے ہوش ہونے والے ساتھی کی مدد کے لیے ڈھال بنتے ہوئے اس کے اوپر جھک گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ چاروں ملازمین کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ان میں سے ایک مبینہ طور پر ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر میں مبتلا ہے، جب کہ دیگر کے جبڑے اور چہرے کی چوٹوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اس واقعے کے بعد، اسپائس جیٹ نے مقامی پولیس تھانے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی، ایئرلائن نے ایئرپورٹ حکام سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی اور اسے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا۔

علاوہ ازیں اسپائس جیٹ نے مذکورہ مسافر کو نو فلائی لسٹ میں رکھنے کے لیے بھی کارروائی شروع کردی، جس کے لیے ایئرلائن نے شہری ہوا بازی کی وزارت کو بھی خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے مناسب کارروائی کی جائے تاہم شہری ہوا بازی کی وزارت نے ابھی تک ایئر لائن کی درخواست پر عوامی ردعمل جاری نہیں کیا اور سرکاری طور پر ملوث فوجی افسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
بیرون ملک سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو بھائی نے گولی مار دی

بیرون ملک سے ڈاکٹر بن کر آنے والی بہن کو بھائی نے گولی مار دی

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد، یہ لاش کس کی ہے ؟ 

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد، یہ لاش کس کی ہے ؟ 

لوک سبھا میں اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور خاتون سیاستدان مہوا موئترا نے ورسٹائل ایکٹر پنکج ترپاٹھی کو پسند کرنے اور انہیں پیغام بھیجنے کا اعتراف کرلیا

لوک سبھا میں اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور خاتون سیاستدان مہوا موئترا نے ورسٹائل ایکٹر پنکج ترپاٹھی کو پسند کرنے اور انہیں پیغام بھیجنے کا اعتراف کرلیا

’اس سال راکھی نہیں باندھ سکوں گی‘ نو بیاہتا لیکچرر کی خودسوزی ، موت سے قبل آخری خط نے پڑھنے والوں کو رُلا دیا

’اس سال راکھی نہیں باندھ سکوں گی‘ نو بیاہتا لیکچرر کی خودسوزی ، موت سے قبل آخری خط نے پڑھنے والوں کو رُلا دیا

ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی

ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In