یہ ایک دلچسپ خبر ہے جو سیاست اور فلمی دنیا کو ایک نایاب انداز میں جوڑتی ہےاور خبر یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور سیاستدان مہوا موئترا نے اعتراف کیا ہے کہ وہ بالی وڈ ورسٹائل ایکٹر پنکج ترپاٹھی کو پسند کرتی ہیں ۔
تازہ ترین انٹرویو میں مہوا نے پنکج ترپاٹھی پر اپنے کرش کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے انہیں ایک نوٹ لکھا اور کافی پر بھی بلایا ۔
سائوتھ ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ماہوا نے اپنی پسندیدہ فلموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منا بھائی سیریز دیکھی ہے اور دوبارہ دیکھوں گی۔ وکی ڈونر دیکھی، بہت پسند آئی۔ مجھے پنکج ترپاٹھی بہت پسند ہیں۔ میں نے پوری مرزا پور سیریز دیکھی۔ میں نے انہیں ایک نوٹ بھی لکھا، جس کا جواب نہیں آیا، لیکن ہاں، میں نے لکھا۔ وہ میرے کرش ہیں۔ میں سمجھتی ہوں وہ سب سے کُول اداکار ہیں۔ وہ جتنے بھی منفی اور سخت کردار کرتے ہیں، مجھے وہ سب پسند آتے ہیں، خاص طور پر مرزا پور اور گینگس آف واسے پور کے کریکٹرز۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے پنکج کیلئے نوٹ میں لکھا:میں آپ کی بہت بڑی فین ہوں اور آپ سے کافی پر ملنا چاہتی ہوںاور وہ نوٹ ایک نیوز اینکر کے ذریعے پنکج ترپاٹھی تک پہنچانے کی کوشش کی ، لیکن جواب نہ آیا۔ بعد ازاں انہوں نے رکن پارلیمنٹ اور اداکار روی کشن سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے پنکج سے فون پر بات کروائی۔ لیکن ماہوا کے مطابق، وہ اس قدر شرما گئیں کہ انہیں یاد ہی نہ رہا کہ انہوں نے نوٹ بھیجا تھا۔