• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

by ویب ڈیسک
اگست 6, 2025
in دنیا
0
ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانے کے خواہشمند ہیں اور اس سلسلے میں فریقین کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات طے ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا و آذربائیجان کے رہنماؤں کی ملاقات طے ہوگئی ہے۔

آرمینیا حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نیکول پشینیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ حکومت کے مطابق یہ سہ فریقی ملاقات خطے میں امن، خوشحالی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینےکے لیے ہوگی۔

آرمینیا کے وزیر اعظم پشینیان 7 اور 8 اگست کو واشنگٹن کے دورے پر ہوں گے اور اس دوران صدر ٹرمپ سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔ ایک امریکی عہدیدار نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ جمعے کو وائٹ ہاؤس میں امن مذاکرات کے لیے آرمینیا اور آذربائیجان کے رہنماؤں کی میزبانی کریں گے اور اس بات کا امکان ہے کہ اجلاس میں امن معاہدےکے فریم ورک کا اعلان کیا جائے۔

یاد رہےکہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات 1991 سے کشیدہ ہیں ، جب آرمینیائی فوج نے بین الاقوامی طور پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیےگئے نگورنوکاراباخ پر قبضہ کرلیا تھا، آذربائیجان نے 2020 میں 44 روزہ جنگ کے دوران زیادہ تر علاقہ آزاد کرالیا تھا۔

پھر اکتوبر 2023 میں نگورنو کاراباخ میں ایک بار پھر آذربائیجان کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہوگئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

دبئی میں پیدا ہونے والے بھارتی طالبعلم نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

دبئی میں پیدا ہونے والے بھارتی طالبعلم نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

برطانیہ میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم قتل،قتل کی وجہ کیا بنی ؟ 

برطانیہ میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم قتل،قتل کی وجہ کیا بنی ؟ 

امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں،یوکرین کا بھارت پر بڑا الزام ، ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، ،اہم تفصیلات

امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں،یوکرین کا بھارت پر بڑا الزام ، ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، ،اہم تفصیلات

قصور: لاہور میں شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا آخری ملزم بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک

قصور: لاہور میں شوہر کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا آخری ملزم بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In