• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2025
in انٹرٹینمنٹ
0
ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی
0
SHARES
54
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویسے تو کسی جگہ بھیڑیے زیادہ ہو جائیں تو ان کو وہاں سے دور رکھنے کے لیے متعدد طریقوں کو آزمایا جاتا ہے۔

مگر جب بھڑیے کو یہ بتانا ہو کہ انسان کتنے برے ہیں تو اس کے لیے امریکی محکمہ زراعت نے بہت ہی منفرد حکمت عملی اپنائی ہے۔

اس مقصد کے لیے ایک ہالی وڈ فلم کے کلپ سے مدد لی جا رہی ہے۔

جی ہاں واقعی امریکی ریاست اوریگن میں امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے ایک دلچسپ حکمت عملی کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

بھیڑیوں کو ڈرانے اور انسانی آبادیوں سے دور رکھ کر مویشیوں کو بچانے کے لیے ہالی وڈ فلم میرج اسٹوری کے ایک کلپ کا سہارا لیا گیا ہے۔

2019 کی اس فلم میں اداکارہ اسکارلٹ جونسن اور اداکار ایڈم ڈرائیور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور اسے 6 آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد بھی کیا گیا تھا۔

وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر فلم کے لیے سب سے بڑا اعزاز یہ ہے کہ اس میں جوڑے کے درمیان جھگڑے کے ایک کلپ کو بھیڑیوں کو مویشیوں پر حملے سے روکنے کے لیے استعمال کیا جا ر ہا ہے۔

امریکی محکمہ زراعت کے اوریگن میں ایک عہدیدار پال وولف نے امریکی روزنامے کو بتایا کہ بھیڑیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ انسان کتنے برے ہیں، ہم تھرمل کیمروں سے لیس ڈرونز کو فضا میں بھیج کر جانتے ہیں کہ تاریکی میں بھیڑیے موجود ہیں یا نہیں، پھر میرج اسٹوری کے سین سمیت دیگر آتش بازی، گن شاٹ اور دیگر آڈیوز کو لاؤڈ اسپیکر پر چلاتے ہیں۔

اس حکمت عملی کا مقصد بھیڑیوں کو مارنے کی بجائے انہیں ڈرا کر دور رکھنا ہے کیونکہ اس ریاست میں موجود بھیڑیوں کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔

حیران کن طور پر اسکارلٹ جونسن اور ایڈم ڈرائیورز کا سین بھیڑیوں کو بھگانے میں انسانوں کی موجودگی جتنا مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

جنوبی اوریگن کے ایک قصبے میں بھیڑیوں نے 20 دنوں میں 11 گائیوں کو مار دیا تھا جس کے بعد اس حکمت عملی پر عملدرآمد کیا گیا تو اگلے 3 ماہ میں محض 2 جانور ہلاک ہوئے۔

پال وولف نے دیگر ماہرین کے ساتھ 2022 میں ایک تحقیق کی تھی اور اس میں ڈرونز کے ذریعے انہیں انسانوں سے دور رکھنے کی افادیت کا جائزہ لیا گیا تھا۔

اس تحقیق کے مطابق ابتدائی نتائج حوصلہ افزا رہے تھے جس کے بعد ڈرونز اور فلمی سین کی مدد سے ان شکاریوں کو دور رکھا جا رہا ہے۔

پال وولف کے مطابق شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ انسانی آواز بھیڑیوں کو ڈرا کر دور رکھنے کے لیے گن شاٹس یا دیگر میوزک آڈیوز کے مقابلے بہت زیادہ مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

دبئی میں پیدا ہونے والے بھارتی طالبعلم نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

دبئی میں پیدا ہونے والے بھارتی طالبعلم نے 10 لاکھ ڈالر جیت لیے

برطانیہ میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم قتل،قتل کی وجہ کیا بنی ؟ 

برطانیہ میں 20 سالہ سعودی طالبعلم محمد القاسم قتل،قتل کی وجہ کیا بنی ؟ 

امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں،یوکرین کا بھارت پر بڑا الزام ، ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، ،اہم تفصیلات

امریکی صدر کی ٹیرف بڑھانے کی دھمکی کے بعد انڈین قومی سلامتی کے مشیر روس میں،یوکرین کا بھارت پر بڑا الزام ، ٹرمپ کا روس کو الٹی میٹم، ،اہم تفصیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In