• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد، یہ لاش کس کی ہے ؟ 

by ویب ڈیسک
اگست 4, 2025
in پاکستان
0
کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے حیرت انگیز خبر، 28 سال بعد برف سے لاش برآمد، یہ لاش کس کی ہے ؟ 
0
SHARES
333
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب سے ایک لاش ملی، جو بعد میں شناختی کارڈ کی مدد سے نصیر الدین نامی شخص کی نکلی۔ نصیر الدین 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔ ان کے بھائی کثیر الدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، جس کے بعد نصیر الدین لاپتا ہو گئے۔ ممکنہ طور پر وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے، اور ان کی لاش 28 برس بعد برف پگھلنے سے سامنے آئی۔

نصیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد صحیح حالت میں برآمد ہوئی، نعش پر واسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ نصیرالدین کے اہلِ خانہ اطلاع ملنے پر فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔

ماہرین کے مطابق گلیشیئرز میں شدید سردی، نمی کی کمی اور آکسیجن کی غیر موجودگی کی وجہ سے لاشیں طویل عرصے تک محفوظ رہتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے باعث آئندہ بھی ایسی دریافتیں ممکن ہیں، جو ماحولیاتی تبدیلی کا واضح اشارہ ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
لوک سبھا میں اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور خاتون سیاستدان مہوا موئترا نے ورسٹائل ایکٹر پنکج ترپاٹھی کو پسند کرنے اور انہیں پیغام بھیجنے کا اعتراف کرلیا

لوک سبھا میں اپنی شعلہ بیانی کیلئے مشہور خاتون سیاستدان مہوا موئترا نے ورسٹائل ایکٹر پنکج ترپاٹھی کو پسند کرنے اور انہیں پیغام بھیجنے کا اعتراف کرلیا

’اس سال راکھی نہیں باندھ سکوں گی‘ نو بیاہتا لیکچرر کی خودسوزی ، موت سے قبل آخری خط نے پڑھنے والوں کو رُلا دیا

’اس سال راکھی نہیں باندھ سکوں گی‘ نو بیاہتا لیکچرر کی خودسوزی ، موت سے قبل آخری خط نے پڑھنے والوں کو رُلا دیا

ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی

ہالی وڈ سپر اسٹار اسکارلٹ جونسن کی آواز بھیڑیوں کو ڈرانے کیلئے موثر ثابت ،کئی مویشیوں کی جان بچ گئی

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

ڈونلڈ ٹرمپ ایک اور دیرینہ مسئلہ حل کرانےکے خواہشمند، فریقین کو وائٹ ہاؤس بلالیا

پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

پہلے تین بیٹیوں کو قتل کیا پھر اپنی جان لے لی ،باپ کے سنگین اقدم نے علاقے میں کہرام مچا دیا ، وجہ کیا بنی ؟ 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In