متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس ہفتے بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ایک نجی تقریب میں، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شامل تھے، منگنی کر لی۔
25 سالہ ارجن نے ثانیہچندوک سے منگنی کی ہے، جو ممبئی میں قائم پالتو جانوروں کی غذائیت اور فلاحی کمپنی "مسٹر پاز پیٹ اسپاسٹور ایل ایل پی” میں ڈیزگنیٹڈ پارٹنر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی ہیں۔
ثانیہ ممبئی کے معروف بزنس مین روی گھئی کی نواسی بھی ہیں، جو گریوس گروپ کے چیئرمین ہیں۔ گریوس گروپ مہمان نوازی اور فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری میں ایک بڑا نام ہے، اور اسی شہر سے تعلق رکھتا ہے جہاں سے ارجن اور ثانیہ کا تعلق ہے۔
گھئی خاندان ایک ایسے ادارے کی سربراہی کرتا ہے جس کے منصوبوں میں مشہور کوالٹی آئس کریم (جو خاندان کے سربراہ آئی کے گھئی نے قائم کی)، بروکلین کریمری، اور میرین ڈرائیو پر واقع لگژری انٹرکانٹینینٹل ہوٹل شامل ہیں۔ یہ خاندان حال ہی میں ہوٹل کی ملکیت کے حوالے سے مبینہ خاندانی جھگڑے کے باعث خبروں میں آیا تھا۔
مسٹر پاز پیٹ اسپاسٹور میں ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ، کمپنی کی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ اس کمپنی کی بانی بھی ہیں۔ انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم مکمل کی ہے۔ اسی پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ثانیہ نے 2024 کے آخر میں ورلڈ وائیڈ ویٹرنری سروس سے ویٹرنری ٹیکنیشن ڈپلومہ بھی حاصل کیا ہے۔