• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

روسی صدر نے دورہ الاسکا کے دوران امریکی شہری کو موٹر سائیکل کا تحفہ کیوں دیا؟

by ویب ڈیسک
اگست 18, 2025
in دنیا
0
روسی صدر نے دورہ الاسکا کے دوران امریکی شہری کو موٹر سائیکل کا تحفہ کیوں دیا؟
0
SHARES
237
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی ریاست الاسکا کے شہر اینکرج میں گزشتہ ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ملاقات کے موقع پر ایک مقامی شخص کو غیر متوقع طور پرروسی صدر نے نئی موٹرسائیکل تحفے میں دے دی۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی جانب سے یہ تحفہ اینکرج کے رہائشی مارک وارن کو دیا گیا۔ روسی سفارتخانے کے ایک اہلکار آندرے لیدینیف نے ہوٹل کی پارکنگ میں وارن کو ’یورال‘ کمپنی کی نئی موٹرسائیکل اور اس کی چابیاں پیش کرتے ہوئے کہا، ’یہ تحفہ روسی صدر کی جانب سے ہے‘۔

مارک وارن کو روسی سرکاری ٹی وی کی فوٹیج میں نئی موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے، اس موقع پر مارک نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نئی ماٹر سائیکل کے حوالے سے کہا کہ ’یہ دن رات کا فرق ہے۔ مجھے اپنی پرانی بائیک پسند ہے لیکن یہ اس سے کہیں بہتر ہے‘۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات سے قبل روسی سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اینکرج کی ایک سڑک پر مارک سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے مارک کی پرانی یورال بائیک کو سراہا۔ اس کمپنی کی فیکٹری 1941 میں سوویت روس میں قائم ہوئی تھی۔

مارک وارن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اس بائیک کے پرزے، خاص طور پر نیا اسٹارٹر، حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ یوکرین میں تیار ہوتے ہیں۔

صحافی نے پوچھا کہ اگر پیوٹن اور ٹرمپ اس تنازعے کو الاسکا میں حل کرلیں تو کیا یہ ان کے لیے بہتر ہوگا؟ جس پر مارک وارن نے جواب دیا کہ ’جی ہاں، یہ اچھا ہوگا‘۔

یورال موٹرسائیکل کمپنی کا دفتر امریکی ریاست واشنگٹن میں ہے اور کمپنی کے مطابق اس کی تمام بائیکس قازقستان میں اسمبل کی جاتی ہیں اور یوکرین پر روس کے مکمل حملے کے بعد کمپنی نے روس سے اپنی پیداوار ختم کر دی تھی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
گزشتہ ملاقات میں لباس پر تنقید کے بعد زیلنسکی کوٹ پہن کر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے،صحافی سے دلچسپ مکالمہ

گزشتہ ملاقات میں لباس پر تنقید کے بعد زیلنسکی کوٹ پہن کر وائٹ ہاؤس پہنچ گئے،صحافی سے دلچسپ مکالمہ

خاتون ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر 18 لاکھ روپے سے محروم

خاتون ایک لیٹر دودھ آن لائن منگوانے پر 18 لاکھ روپے سے محروم

نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

نوجوان کو سانپ کی سالگرہ منانا مہنگا پڑ گیا

گجرات (انڈیا ) کے مشہور ریسٹورنٹ کے ٹوائلٹ میں خواتین کی خفیہ ویڈیو ز بنانے کا معاملہ ، ملازم گرفتار، کیمرہ کہاں لگا رکھا تھا ؟ 

گجرات (انڈیا ) کے مشہور ریسٹورنٹ کے ٹوائلٹ میں خواتین کی خفیہ ویڈیو ز بنانے کا معاملہ ، ملازم گرفتار، کیمرہ کہاں لگا رکھا تھا ؟ 

متحدہ عرب امارات کے مشہور بزنس مین کے بھارت میں خوفناک اغوا کا واقعہ، تفصیلات نے چکرا کر رکھ دیا

متحدہ عرب امارات کے مشہور بزنس مین کے بھارت میں خوفناک اغوا کا واقعہ، تفصیلات نے چکرا کر رکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In