• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

متحدہ عرب امارات کے مشہور بزنس مین کے بھارت میں خوفناک اغوا کا واقعہ، تفصیلات نے چکرا کر رکھ دیا

by ویب ڈیسک
اگست 19, 2025
in دنیا
0
متحدہ عرب امارات کے مشہور بزنس مین کے بھارت میں خوفناک اغوا کا واقعہ، تفصیلات نے چکرا کر رکھ دیا
0
SHARES
734
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات میں فارمیسیوں کے چین کے مالک وی پی شمیر نے بھارت میں اپنے اغوا کی لرزہ خیز روداد سنائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں 39 گھنٹے تک قید رکھا گیا، تشدد کیا گیا، گلا گھونٹا گیا، کھانے سے محروم رکھا گیا اور تاوان کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟
شمیر کا تعلق بھارتی ریاست کیرالا سے ہے جہاں وہ چھٹیاں گزارنے گئے تھے۔گھر سے صرف 50 میٹر کے فاصلے پر ایک سفید ایس یو وی نے ان کی موٹر سائیکل کا راستہ روکا۔ مسلح افراد نے زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کرلیا۔اغوا کاروں نے 15 لاکھ درہم تاوان اور دبئی کے البرشہ ریسٹورنٹ کیس میں ٹراول بین اور گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

واقعہ کا پس منظر:
2023 میں یو اے ای کی عدالت نے شمیر کے حق میں 6 لاکھ 75 ہزار درہم ہرجانے کا فیصلہ دیا تھا۔مخالفین مبینہ طور پر شمیر کے ایک برطرف سابق ملازم کے ساتھ مل گئے اور انہیں دھمکیاں دینے لگے۔شمیر کے مطابق یہی گروہ ان کے اغوا میں ملوث نکلا۔

شمیر پر گاڑی میں شدید تشددکیا گیا ، مار پیٹ اور گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی۔تاوان کی رقم بعد میں کم کر کے 8 لاکھ درہم کر دی گئی لیکن وہ کیش پر اصرار کرتے رہے۔اغوا کار موبائل فون بند رکھ کر کئی سو کلومیٹر سفر کرتے رہے اور انہیں سرحد پار تمل ناڈو لے جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

اغوا کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد اغوا کاروں نے گھبراہٹ میں مزید تشدد کیا۔پولیس نے خفیہ آپریشن کے بعد کیرالا کے شہر کولم (کڈناپ پوائنٹ سے 300 کلومیٹر دور) میں شمیر کو بازیاب کرایا۔شمیر کا کہنا تھا کہ اگر پولیس آدھا گھنٹہ اور لیٹ ہو جاتی تو ہمیں سرحد پار لے جا کر مار دیتے۔ یہ میری زندگی کے سب سے لمبے 39 گھنٹے تھے۔

شمیر نے کیرالا پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے رات بھر ان کے گھر رہ کر شواہد اکٹھے کیے، کیس کی جڑ تلاش کی اور تین ٹیموں میں تقسیم ہو کر اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا، اس بلیک ہول کا ماس تقریباً 38 ملین شمسی ماسز کے برابر ہے

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے کائنات کا قدیم ترین بلیک ہول دریافت کرلیا، اس بلیک ہول کا ماس تقریباً 38 ملین شمسی ماسز کے برابر ہے

اہم سیاسی و سرکاری شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے یا اپلوڈ کرنے کے معاملات ، پیکا ایکٹ کے تحت 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے پر 10 افراد کے خلاف کارروائی، ایف آئی آر درج

آئینی پیکج منظور ہونے کی صورت میں یحییٰ آفریدی اگلے چیف جسٹس؟ بڑا دعویٰ

چیف جسٹس نے عمران خان فیملی کو براہ راست بات کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا، سپریم کورٹ سے اہم خبر

فیملی کے ساتھ کار میں بیٹھی مشہور فوڈ ویلاگر اندھی گولی کاشکار ، ایریزونا سے حیرت انگیز خبر ، تفصیلات سامنے آگئیں 

فیملی کے ساتھ کار میں بیٹھی مشہور فوڈ ویلاگر اندھی گولی کاشکار ، ایریزونا سے حیرت انگیز خبر ، تفصیلات سامنے آگئیں 

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ، ملزم گرفتار، حملے سے قبل منصوبہ بندی کا انکشاف، ملزم کون ؟ اہم تفصیلات

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا پر حملہ، ملزم گرفتار، حملے سے قبل منصوبہ بندی کا انکشاف، ملزم کون ؟ اہم تفصیلات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In