• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمران خان کو ضمانت کیسے ملی ؟

by ویب ڈیسک
اگست 21, 2025
in پاکستان
0
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما امجد علی خان نیازی جیل سے رہا
0
SHARES
813
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور کی۔

قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس سننے والے بینچ میں تبدیلی کی گئی اور تین رکنی بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کیا گیا۔

دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ کل طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہیں ہو سکا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کوئی بات نہیں۔

چیف جسٹس کے استغاثہ اور عمران خان کے وکیل سے 2 سوالات

چیف جسٹس پاکستان نے کہا آپ دونوں سے عدالت کے دو سوالات ہیں، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھا ہو گا۔

پہلا سوال! کیا ضمانت کیس میں حتمی فائنڈنگ دی جا سکتی ہے؟

دوسرا سوال! ماضی میں سازش کے الزام پر سپریم کورٹ نے ملزمان کو ضمانت دی، کیا تسلسل کا اصول اس کیس پر اپلائی ہوگا؟

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا ضمانت کیس میں عدالت کی آبزرویشن ہمیشہ عبوری نوعیت کی ہوتی ہے، عدالتی آبزرویشن کا ٹرائل پر کوئی فرق نہیں پڑتا، سپریم کورٹ نے ضمانت سے متعلق گائیڈ لائنز دی ہوئی ہیں جو کبھی فالو ہوتی ہیں کبھی نہیں ہوتیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعجاز احمد چوہدری کیس میں ضمانت منظوری کا فیصلہ عدالت میں پڑھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں سازش سے متعلق کیسز میں ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے پڑھ کر آئیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کیس میں سازش کی بات کرتے ہیں، کوئی ایسا کیس ہے جس میں سازش ہوئی ہو اور ضمانت مسترد ہوئی ہو؟

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا حال ہی میں سپریم کورٹ میں جتنے سازش سے متعلق کیس آئے ان میں ضمانت منظور ہوئی ہے، سپریم کورٹ نے ایسے ہی الزام کے 3 کیسز میں ضمانتیں منظور کی ہیں، اپنے کیس کو سازش سے متعلق دیگر کیسز سے الگ ثابت کریں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے کہا سپریم کورٹ میں سازش سے متعلق ضمانت منظور ہونے والےکیسز میں ثبوت نہیں ہوں گے، موجودہ کیس میں سوشل میڈیا پر سازش سے متعلق ثبوت موجود ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا آپ لوگوں نے ضمانت کی اسٹیج پر میرٹ پر بات نہیں کرنی۔

عمران خان کے وکیل سلمان صفدر بولے میرے پاس سازش سے متعلق ضمانت کے تمام کیسز موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے اسپیشل پراسیکیوٹر کوضمانت مسترد سے متعلق فیصلے کی تفصیلات دینے کی ہدایت کی اور کہا پراسیکیوٹر سپریم کورٹ کے ایسےکیس کا حوالہ دیں کہ سازش کے الزام میں ضمانت منسوخ ہوئی ہو، سازش کے جن 3 مقدمات میں ضمانت دی۔

استغاثہ ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ ان میں نام ایف آئی آر میں شامل نہیں تھے، جس پر چیف جسٹس نے کہا سازش کے جرم کے مقدمات میں ضمانت نہ دینا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، کیس کے میرٹس پر کسی فریق کو نہیں سنیں گے، دونوں فریقین سمجھ لیں کیس کے مرکزی حقائق پر بات نہیں کرنے دیں گے، میرٹس ٹرائل کورٹ نے خود طے کرنے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں ایک فیصلے میں فریم ورک طے کیا، فیصلے میں قرار دیا گیا ضمانت کیس میں دی گئی آبزرویشنز عارضی نوعیت کی ہوتی ہیں، 1996 اور 1998 میں یہی اصول اپنایا گیا کہ ضمانت میں دی گئی آبزرویشنز عارضی ہوتی ہیں۔

ذوالفقار نقوی کا کہنا تھا عدالتی فیصلوں میں قرار دیا گیا کہ ضمانت میں دی گئی آبزرویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کرتیں، 2022 میں محمدرفیق بنام اسٹیٹ کیس میں بھی یہی اصول طے کیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کیا آپ کے پاس ملزم کے خلاف ثبوت موجود ہے؟ جس پر پراسیکیوٹر نے کہا 3 گواہان کا بیان ہے، فوٹو گریمیٹک، وائس میچنگ ٹیسٹ موجود ہے۔

پراسیکیوٹر ذوالفقارنقوی نے کہا واٹس ایپ میسجز موجود ہیں، ہائیکورٹ نےکہا تھا ٹرائل کورٹ میں مختلف ٹیسٹ کےحوالے سے درخواست دیں، ٹرائل کورٹ نے ٹیسٹ لینے کی اجازت دی لیکن جیل میں ملزم نے تعاون نہیں کیا۔

سپریم کورٹ نے استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا لیگل نتائج ہوں گے، آپ ایسا سب کیوں کہہ رہے ہیں جو صرف آپ کی فیور میں جا رہا ہو، سپریم کورٹ سے فائنڈنگز نہ لیں، قانون آپ کو خود فائنڈنگز دےگا، جو ثبوت ہے اسے ٹرائل کورٹ میں رہنے دیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ بار بار کہہ رہا ہوں فائنڈنگ پر مت جائیں، ضمانت کے معاملے پر سپریم کورٹ فائنڈنگ میں محطاط ہوتی ہے، ٹرائل کورٹ سے فائنڈنگ لیں، ثبوت ٹرائل کورٹ میں آجائےگا۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا ثبوت ملزم کے ساتھ کنیکٹ کر رہا ہے، جس پر جسٹس حسن اظہر نے کہا 14مئی کو ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوئی، کیا اس دوران تفتیش ہوئی؟ کیا تعاون کیا؟

استغاثہ کے وکیل نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تمام مقدمات میں مرکزی کردار ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا میرٹ پر جائیں گے تو سلمان صفدر بھی بات کریں گے، سپریم کورٹ نے میرٹ پر آبزرویشن دی تو ٹرائل متاثر ہوگا، میرا کام آپ کو فائنڈنگ سے متعلق متنبہ کرنا تھا باقی جیسے آپ بہتر سمجھیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
انتقال سے چند گھنٹے قبل دنیا بھر میں اپنے انصاف کیلئے مشہور جج فرینک کیپریو کا نم آنکھوں سے سوشل میڈیا پیغام وائرل 

انتقال سے چند گھنٹے قبل دنیا بھر میں اپنے انصاف کیلئے مشہور جج فرینک کیپریو کا نم آنکھوں سے سوشل میڈیا پیغام وائرل 

بھارتی سیکیورٹی فورسز کا پاکستانی کبوتر کو حراست میں لینے کا دعویٰ ، کبوتر کیا پیغام لے کر جا رہا تھا ؟

بھارتی سیکیورٹی فورسز کا پاکستانی کبوتر کو حراست میں لینے کا دعویٰ ، کبوتر کیا پیغام لے کر جا رہا تھا ؟

آن لائن پونزی سکیم بی فار یو کے نام سے پاکستانی عوام کے ساتھ اربوں کا بڑا فراڈ ،نیب نے 17ہزار پانچ سو متاثرین کو ادائیگیاں شروع کر دیں

آن لائن پونزی سکیم بی فار یو کے نام سے پاکستانی عوام کے ساتھ اربوں کا بڑا فراڈ ،نیب نے 17ہزار پانچ سو متاثرین کو ادائیگیاں شروع کر دیں

اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام ، سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کوریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار کر لیا گیا

اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام ، سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کوریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا: مرتضیٰ وہاب

کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا: مرتضیٰ وہاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In