• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

آن لائن پونزی سکیم بی فار یو کے نام سے پاکستانی عوام کے ساتھ اربوں کا بڑا فراڈ ،نیب نے 17ہزار پانچ سو متاثرین کو ادائیگیاں شروع کر دیں

by ویب ڈیسک
اگست 22, 2025
in Uncategorized, پاکستان
0
آن لائن پونزی سکیم بی فار یو کے نام سے پاکستانی عوام کے ساتھ اربوں کا بڑا فراڈ ،نیب نے 17ہزار پانچ سو متاثرین کو ادائیگیاں شروع کر دیں
0
SHARES
833
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیب (راولپنڈی) نے ایک ہی کیس میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد (17500) کو ادائیگیاں شروع کردیں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آج اسلام آباد میں اپنے ہیڈکوارٹرز میں بی فار یو فراڈ کے متاثرین میں وصول شدہ رقوم کے چیک کی تقسیم کے حوالے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب کی صدارت چیئرمین نیب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کی، جبکہ اس موقع پر پراسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرلز، سینئر نیب افسران اور بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی ۔

بی فار یو فراڈ پاکستان کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈز میں سے ایک ہے، جو سیف الرحمان اور اس کے ساتھیوں نے شیل کمپنیوں کے ذریعے آن لائن پونزی اسکیم کے طور پر چلایا۔ اس اسکیم کے تحت عوام سے 7 فیصد ماہانہ منافع کے وعدے کے تحت اربوں روپے جمع کیے گئے۔

متاثرین اور پاکستان سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن سے سیکڑوں شکایات موصول ہونے پر نیب نے اس معاملے کی تحقیقات 5فروری 2021 کو شروع کیں۔ تحقیقات کے دوران نیب نے ملزمان کے 56 بینک اکاونٹس، جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کو منجمد کیا، جبکہ آن لائن ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر کے متاثرین کے دعووں کی تصدیق بھی کی۔
نیب کی انتھک کوششوں اور قانونی کارروائیوں کے نتیجے میں 7.3 ارب روپے کی ریکوری کا عمل شروع کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں 3.7 ارب روپے کی رقم 17,500 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے، جن میں سے 10,000 متاثرین کو مکمل رقم ادا کی جا چکی ہے، جبکہ باقی 7,500 متاثرین کو ان کی رقم کا 40 فیصد ابھی دیا جا رہا ہے، جب کہ باقی 60 فیصد رقم ملزمان کی جائیدادوں کی نیلامی کے بعد چھ ماہ کے اندر ادا کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے نیب کی ترجیحات کا اعادہ کیا، جن میں عوام الناس کو لوٹنے کے بڑے مقدمات پر توجہ مرکوز کرنا اور ملزمان سے 100 فیصد لوٹی ہوئی رقم وصول کر کے متاثرین کو کم سے کم وقت میں واپس کرنا شامل ہے۔

انہوں نے عوام کو مختلف اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنی سخت محنت سے کمائی گئی جمع پونجی کی سرمایہ کاری کرنے سے پہلے احتیاط اور مکمل تحقیق پر زور دیا ۔

چیئرمین نیب نے نیب (راولپنڈی/اسلام آباد) کی ٹیم کی محنت اور کوششوں کو سراہا، جنہوں نے چیلنجز کے باوجود بی فار یو فراڈ میں ریکوری اور رقم کی تقسیم کو ممکن بنایا۔ چیئرمین نیب نے اس کیس میں نیب راولپنڈی کی پوری ٹیم کے لیے عمرہ پیکیج کا اعلان بھی کیا۔

نیب کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا کہ آئندہ متاثرین کو اپنی رقم وصول کرنے کے لیے نیب دفاتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، رقم ان کے بینک اکاونٹس میں براہ راست منتقل کر دی جائے گی۔ یہ عمل نیب کی عوامی مفادات کی حفاظت، لوٹی ہوئی رقوم کی واپسی اور عوام کا اعتماد بحال کرنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے قبل، ڈائریکٹر جنرل نیب (راولپنڈی/اسلام آباد) وقار احمد چوہان نے کیس سے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو اجاگر کیا اور حاضرین کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ بی فار یو فراڈ میں متاثرین سے لوٹی گئی رقم کی ریکوری میں انہیں کس طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اس موقع پر متاثرین نے نیب کی کاوشوں پر مکمل اطمینان اور شکریہ کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس کیس میں اپنی رقم کی واپسی کی امید سے دلبرداشتہ ہو چکے تھے، مگر نیب کے افسران کی انتھک محنت اور لگن کے باعث آج یہ ممکن ہو ا ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام ، سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کوریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار کر لیا گیا

اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے سے واپسی پر لندن میں مختصر قیام ، سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرما سنگھے کوریاستی فنڈز کے غلط استعمال پر گرفتار کر لیا گیا

کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا: مرتضیٰ وہاب

کراچی میں 300 ملی میٹر بارش ہوئی، صورتحال پر منفی پروپیگنڈا کیا گیا: مرتضیٰ وہاب

صحافی خاور حسین کی موت کیسے ہوئی ؟ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ تیار ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

صحافی خاور حسین کی موت کیسے ہوئی ؟ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ تیار ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

وفاقی وزارتوں، محکموں میں 376 ٹریلین روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

وفاقی وزارتوں، محکموں میں 376 ٹریلین روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In