کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ڈنر پارٹیوں کی میزبانی مت کریں، سب کے لیے یہ وقت الگ تھلگ رہنے کا ہے۔
پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمورنے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کا پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس پوری دنیا طرح کینیڈا کو بھی متاثر کررہا ہے، اگر ہم نے قدم بڑھاتے ہوئے درست اقدامات کیے تو ہم اس مشکل پر قابو پالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کو محفوظ کرنے کے لیے اور ان ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے جو ہمارے پیاروں کو محفوظ کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں، سب کو قدم بڑھاتے ہوئے اس وائر س کیخلاف لڑنا ہے۔
کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کینیڈا کے شہر وینکور سے آنکھوں دیکھا حال
برازیل کے صدر نے کورونا وائرس کے مسئلے کو میڈیا کی چال قرار دے دیا
کورونا کے شکار اٹلی کے 72 سالہ پادری نے قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی
انہوں نے کہا کہ آپ سب صحت سے متعلقہ ماہرین کی رائے کو غور سے سنیں اور وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو 20 سکینڈز تک دھوئیں۔
انہوں نے اپیل کی کہ سب لوگ اپنے گھروں پر رہیں، اپنے درمیان دو میٹرز کا فاصلہ رکھیں اور گروہوں کی شکل میں اکٹھے مت ہوں۔
جسٹن ٹروڈو نے تنبیہ کی کہ اگر آپ نے ان ہدایات پر غور نہ کیا تو شاید بہت دیر ہوجائے، انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اس پیغام کو پھیلانے میں ان کی مدد کریں۔
