• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا

by ویب ڈیسک
اگست 23, 2025
in تازہ ترین
0
بھارت کیخلاف پاکستانی میزائلوں کی کامیابی نے امریکا کو میزائل پروگرام تیز کرنے پر مجبور کردیا
0
SHARES
732
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے چین کے تیار کردہ پی ایل 15 میزائل کا کامیاب استعمال کرتے ہوئے بھارتی جنگی طیاروں کو 100 میل سے زائد فاصلے پر مار گرایا، بغیر اس کے کہ پاکستانی جیٹ طیاروں کو جوابی فائر کا خطرہ لاحق ہو۔

اس واقعے نے عالمی سطح پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے فضائی ہتھیاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امریکی فوج کو اپنی فضائی برتری برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر مجبور کر دیا۔

پینٹاگون کی گزشتہ سال کی رپورٹ کے مطابق چینی فضائیہ نے 2023 میں پی ایل 17 میزائل کو عملی طور پر فعال قرار دیا، جو پی ایل 15 کا جدید ورژن ہے اور 400 کلو میٹر (248 میل) تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان کے اس کامیاب آپریشن نے خطے میں فضائی برتری کا توازن تبدیل کردیا، جس کے جواب میں امریکی ائیر فورس اور نیوی نے لاک ہیڈ مارٹن کے خفیہ ای آئی ایم 260 میزائل کی تیاری کے لیے مالی سال 2026 میں ایک ارب ڈالر کی فنڈنگ کی درخواست کی ہے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق ای آئی ایم 260، جسے "جوائنٹ ایڈوانسڈ ٹیکٹیکل میزائل” بھی کہا جاتا ہے، ایف 22 اور ایف 35 طیاروں کے اندرونی ہتھیاروں کے خانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے ایف 16، ایف 15 اور مستقبل میں بغیر پائلٹ کے جنگی طیاروں کے ساتھ بھی مربوط کیا جائے گا۔

امریکی ائیر فورس نے بیان دیا کہ "ہمارے ممکنہ حریفوں نے، جیسا کہ پاکستان کے پی ایل 15 میزائل کے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے، ہماری فضائی برتری کے جواب میں اپنی صلاحیتوں کو ترقی دی ہے۔ ایک جدید میزائل جو جدید خطرات کو ناکام بنا سکے، امریکی فضائی برتری کے لیے ناگزیر ہے۔”

دستاویزات کے مطابق، ائیر فورس نے تیاری کے لیے 368 ملین ڈالر اور اضافی 300 ملین ڈالر کی درخواست کی ہے جبکہ نیوی نے 301 ملین ڈالر مانگے ہیں۔ یہ میزائل موجودہ ای آئی ایم 120 ای ایم آر اے ایم کی جگہ لے گا، جو 1993 سے استعمال ہو رہا ہے۔

گزشتہ 15 برسوں میں اس پروگرام پر 350 ملین ڈالر سے زائد خرچ کیے جا چکے ہیں اور لاک ہیڈ مارٹن کو اس کا ترقیاتی معاہدہ اگست 2017 میں ملا تھا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نیویارک میں 54 مسافروں پر مشتمل بس الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی، چینی اور فلپائنی شہری شامل، حادثہ کیسے پیش آیا ؟ 

نیویارک میں 54 مسافروں پر مشتمل بس الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، ہلاک ہونے والوں میں بھارتی، چینی اور فلپائنی شہری شامل، حادثہ کیسے پیش آیا ؟ 

لیجنڈ اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبریں 

لیجنڈ اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبریں 

کراچی سے ’را‘ کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا ،شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف

کراچی سے ’را‘ کا خفیہ نیٹ ورک پکڑا گیا ،شہر میں سیف ہاؤس کی موجودگی کا انکشاف

موسمیاتی تغیرات کا قہر، خیبر سے کراچی تک

موسمیاتی تغیرات کا قہر، خیبر سے کراچی تک

پاکستان میں یکا یک اینڈرائیڈ فون کی کال سیٹنگز میں تبدیلی کی وجہ کیا بنی ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

پاکستان میں یکا یک اینڈرائیڈ فون کی کال سیٹنگز میں تبدیلی کی وجہ کیا بنی ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In