• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

لاہور؛ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر نومولود کی لاش کوڑے میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

by ویب ڈیسک
اگست 28, 2025
in پاکستان
0
لاہور؛ اپنی والدہ کے ساتھ مل کر نومولود کی لاش کوڑے میں پھینکنے والا ملزم گرفتار
0
SHARES
873
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اس کی ساتھی ملزمہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ بھی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگی۔

ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ شواہد کی بنیاد پر مضبوط چالان مرتب کیا جائے گا تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
گریڈ 19سے 22 تک کے سینکڑوں سرکاری افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد وصول کرنے میں ملوث نکلے، تفصیلات سامنے آگئیں 

گریڈ 19سے 22 تک کے سینکڑوں سرکاری افسران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد وصول کرنے میں ملوث نکلے، تفصیلات سامنے آگئیں 

ڈیمز اور نہریں بھی سیاست کی نظر ہو گئیں 

ڈیمز اور نہریں بھی سیاست کی نظر ہو گئیں 

تاریخ میں سب سے زیادہ،دبئی کی آبادی 40 لاکھ تک پہنچ گئی، رہائشیوں کیلئے اس کا کیا مطلب ہےاوران پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے ؟

تاریخ میں سب سے زیادہ،دبئی کی آبادی 40 لاکھ تک پہنچ گئی، رہائشیوں کیلئے اس کا کیا مطلب ہےاوران پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے ؟

7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ، میت اپنی اصل جگہ پر نہیں، قبر کشائی میں انکشاف

7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ، میت اپنی اصل جگہ پر نہیں، قبر کشائی میں انکشاف

لاس اینجلس میں پولیس کی فائرنگ سے روڈ پر تلوار لہراتا سکھ شخص ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

لاس اینجلس میں پولیس کی فائرنگ سے روڈ پر تلوار لہراتا سکھ شخص ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In