• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, ستمبر 21, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home بلاگ

آفت زدہ ملک کے حکمران غیر ملکی دوروں پر 

by ویب ڈیسک
ستمبر 18, 2025
in بلاگ
0
محض90سیکنڈ ، دنیا کی مختصر ترین پرواز کس ملک میں اڑتی ہے؟
0
SHARES
65
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر : سمیرا سلیم

 جغرافیائی اعتبار سے پاکستان ٹیکٹونک پلیٹ کی حدود پر واقع ہے جس کے باعث اسے مستقبل میں بھی زلزلے ،لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی بارشوں اور گلیشیئرز پگھلنے جیسے انتہائی موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکومت سمیت متعلقہ اداروں کو علم ہے کہ پاکستان موسمیاتی تغیرات کے خطرات سے دو چار ہے، ایسے میں یہ ادارے جان بوجھ کر خطرے کو سنجیدگی سے لینا ہی نہیں چاہتے۔  بلکہ ان کا ہر اقدام خلاف قدرت ہے۔

درختوں اور جنگلات کی کٹائی کا معاملہ ہو یا بے ہنگم شہری منصوبہ بندی۔  سب کے زمہ دار دہائیوں سے باریاں لینے والے سیاسی اشرافیہ اور یہ بابوز ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنے نہیں بلکہ مراعات اور طاقت کو انجوائے کرنے کے لئے اس پیشے کا انتخاب کرتے ہیں۔ ڈی جی محکمہ موسمیات نے گذشتہ دنوں قائمہ کمیٹی میں  انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے تو 29 اپریل کو ہی تمام تر علاقائی ڈیٹا کی بنیاد پر وفاقی و صوبائی حکومت کے اداروں اور این ڈی ایم اے کو خبردار کر دیا تھا کہ رواں مون سون میں بڑے پیمانے پر سیلاب آئیں گے۔

حکمرانوں اور انتظامیہ کے پاس وقت تھا کہ وہ پیشگی تیاری کر لیں مگر یہ سب سوئے رہے۔ کہتے ہیں کہ بحرانوں میں حکمرانوں کی صلاحیتوں کا پتہ چلتا ہے۔خیبر پختون خواہ میں تباہی پھیلانے کے بعد جب سیلاب نے پنجاب کا رخ کیا تو وزیراعلی اپنے چیف سیکریٹری کے ہمراہ لاو لشکر سمیت جاپان پہنچ گئیں۔پنجاب پانی میں ڈوب رہا تھا اور دوسری جانب  ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے اشتہاری مہم پر لگا کر دورے کی کامیابی کے گن گائے جا رہے تھے۔

 آج سیلاب زدگان کو اپنے ٹیکسوں کے پیسوں سے عارضی رہائش اور ضروریات زندگی بھی میسر نہیں۔کھلے آسمان تلے بے یاروں مددگار بیٹھے ہیں۔ اکثریت ان کسانوں کی ہے جو محنت کرکے حق حلال کی ناصرف خود کھاتے تھے بلکہ ملک بھر کو زرعی اجناس فراہم کرتے تھے۔آج وہ خود دو وقت کی روٹی کیلئے سنگدل حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہیں۔دوسری طرف جئے بھٹو کے نام پر دہائیوں سے سندھ میں حکومت کرنے والے صدر آصف علی زرداری کا طرز حکمرانی دیکھیں ۔ کراچی ابھی تک بارشوں کے پانی سے ڈوبا ہوا ہے۔ سندھ سیلاب کے شدید خطرے میں ہے اور زرداری صاحب خاتون اول بیٹی اور بلاول کے ہمراہ  10 روزہ طویل دورے پر چین پہنچے ہوئے ہیں۔

سندھ میں گزشتہ 17 برسوں سے پیپلز پارٹی برسر اقتدار ہے اور حالت یہ ہے معیشت کا حب کراچی اور حیدرآباد بارشوں سے  غلاظت میں ڈوبا ہوا ہے۔ جو حکومت برسوں سے  صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی نہ کر سکے اس نے اور کیا کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کی حالت اتنی خراب ہے کہ شہر کچرے کے ڈھیروں اور کھڑے پانی میں ڈوب گیا ہے۔ مچھروں، مکھیوں اور دیگر حشرات کے پھیلاؤ میں اضافہ سے بیماروں اور تعفن نے وہاں کے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔صدر مملکت  بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ مسکراتے ہوئے چین میں فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔

عوام کی بے بسی پر حکمرانوں کی مسکراہٹیں ان کی بے رحمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ عوام رہیں نہ رہیں بس بھٹو جیتا رہے۔ شہباز شریف جب سے وزیراعظم بنے ہیں ان کے قدم بھی پاکستان میں ٹکنے کا نام نہیں لے رہے۔ بڑے بھائی نواز شریف کی طرح ان کا دل بھی وطن عزیز میں نہیں لگ رہا ۔ جب نواز شریف اقتدار کی کرسی پر براجمان میں تھے تو ان کے بیرون ملک دوروں کے بھی خوب چرچے رہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے 2013 سے2017 کے درمیان 65 غیر ملکی دورے کیے جن پر قومی خزانے سے ایک ارب کی خطیر رقم خرچ ہوئی۔ وہ غیر ملکی دوروں کے دوران 185 دن ملک سے باہر رہے۔ نواز شریف اس قبل بھی دو دفعہ وزیراعظم رہے اگر اس وقت کے دوروں کو بھی شامل کر لیا جائے تو ان کے غیر ملکی دوروں کی تعداد  100 سے تجاوز کر جائے گی۔ اب شہباز شریف اپنے بھائی کا ریکارڈ توڑنے کے در پہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر اور سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ روانہ ہو گئے ہیں، اور پھر امریکا جانے کی تیاریاں ہیں۔اخباری اطلاعات ہیں کہ 40 سے 50 وزیروں اور مشیروں کے بھاری بھرکم وفد کے ساتھ امریکا یاترا ہوگی ۔ جس کے لیے نیویارک کے دو اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں میں کمرے بک کروائے جا رہے ہیں۔ ایک اسٹینڈرڈ کمرے کا کرایہ ایک ہزار ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس میں ابھی فیملی سویٹس اور میٹنگ رومز کے اضافی اخراجات شامل نہیں ہیں۔ ایک ہوٹل میں 28 سے زیادہ کمرے اور دوسرے میں 20 سے زیادہ کمرے بک کئے گئے ہیں۔ چھ راتوں کے قیام کے لیے صرف ہوٹل کے اخراجات 3 لاکھ ڈالرز سے زیادہ ہونگے۔اس میں کھانے پینے سمیت دیگر اخراجات اور سہولیات شامل نہیں  ہیں۔

حیران کن طور پر ، سیاسی ، معاشی اور موسمیاتی کرائسس میں حکمران بیرون ممالک کے دوروں میں مصروف عمل ہے۔ سیلاب متاثرین کا نہ پہلے کوئی والی وارث تھا، نہ ہی اب متاثرین ان سے کوئی امید رکھیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور گھونگے کی چال ، سپیڈ بہتر ہونے کا حکومتی دعویٰ پورا نہ ہوسکا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کردیا

فرعون کا تین ہزار سال قدیم سونے کا کنگن چرانے کا الزام ، کئی اہم گرفتاریاں ، مصری عجاعب گھر سے کنگن کیسے چوری ہوا ، کتنے کا بیچا گیا ، اہم تفصیلات

فرعون کا تین ہزار سال قدیم سونے کا کنگن چرانے کا الزام ، کئی اہم گرفتاریاں ، مصری عجاعب گھر سے کنگن کیسے چوری ہوا ، کتنے کا بیچا گیا ، اہم تفصیلات

بھارت: اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نبی محتشم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر درود پڑھ لیا

ریاست بہار کے الیکشن سر پر دوسری طرف ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری اور الیکشن کمیشن جانب سے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششوں کے دعوے

نیب ترامیم کیس ، بانی پی ٹی آئی دوران سماعت کیا کرتے رہے؟

جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

بھارتی حیدر آباد کی 31 سالہ حنا کا شادی کا خواب بھیانک حقیقت میں تبدیل

بھارتی حیدر آباد کی 31 سالہ حنا کا شادی کا خواب بھیانک حقیقت میں تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In