بھارت کا معروف کامیڈی شو دی گریٹ انڈین کپل شرما شو ایک بار پھر قانونی معاملات میں پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلیکس پر دی گریٹ انڈین کپل شرما شو جاری ہے جس میں اداکار مختلف کردار نبھا رہے ہیں۔
ایسے ہی شو میں کامیڈین کیکوشاردا نے فلم ’ہیرا پھیری‘ کے مشہور کردار بابو راؤ کی پیروڈی کی ہے، یہ کردار اصل میں بالی وڈ اداکار پاریش راول نے نبھایا ہے۔
اس کردار پر نیٹ فلیکس کو فلم ہیراپھیری کے پروڈیوسر نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیروز ناڈیاڈوالا نے نیٹ فلیکس کو 25 کروڑ بھارتی روپے کا نوٹس بھیجا اور مطالبہ کیا ہے کہ بابو راؤ کے مناظر فوری طور پر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹائے جائیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ 24 گھنٹے میں معافی مانگ کر تحریری طور پر یقین دہائی کرائے کہ مستقبل میں یہ کردار دوبارہ استعمال نہیں کیا جائے گا۔