• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، نیو نارمل کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائے گا، کورکمانڈرزکانفرنس

by ویب ڈیسک
اکتوبر 8, 2025
in پاکستان
0
بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، نیو نارمل کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائے گا، کورکمانڈرزکانفرنس
0
SHARES
48
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کور کمانڈرز کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا اور کسی بھی “نئے نارمل” کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 272 ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پنڈی میں ہوئی جس میں بھارتی سرپرستی میں ہونےوالےدہشتگرد حملوں کےشہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے غیرملکی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کےجوانوں کے جذبے،عزم اور حوصلے کو سراہا اور سیلابی صورتحال میں امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں پاک فوج کے کردار پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، اُبھرتےخطرات اور آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا گیا اور فورم نے کہاکہ پاک فوج ملکی دشمنوں کے تمام مذموم عزائم کوہرمیدان میں ناکام بنانے کےلیےہمہ وقت تیار ہے، مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کاگٹھ جوڑ ریاست اور عوام کےمفادات کو نقصان پہنچارہا ہے اور مخصوص سیاسی سرپرستی میں دہشتگردی اور جرائم کاگٹھ جوڑ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فورم نے بھارتی سیاسی وعسکری قیادت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات پرشدیدتشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ بیانات بھارت کی پرانی عادت ہیں اور سیاسی مفادات کے لیے جنگی جنون پیدا کرنے کا تسلسل ہیں، ایسے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے اور امن و استحکام کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

فورم نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کر دیا جائے گا اور کسی بھی “نئے نارمل” کا مقابلہ ایک نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سے کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہوں کےنیٹ ورکس مکمل ختم کیےجائیں گے، "فتنہ الخوارج” اور "فتنہ الہندوستان” کے نیٹ ورکس مکمل ختم کیےجائیں گے، اس کے لیے جامع انسداد دہشت گردی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا نے پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں کو سراہااور علاقائی اورعالمی امن کے لیے عزم کو دہرایا۔

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے پاکستان سعودی عرب تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کاخیر مقدم کیا، پاکستان سعودی عرب معاہدے کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا ہے، معاہدے کا مقصد بیرونی جارحیت کےخلاف مشترکہ دفاعی تعاون کوفروغ دیناہے،

پاکستان سعودی عرب معاہدہ دوطرفہ باہمی احترام،مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور معاہدہ خطے کے امن و استحکام کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

فورم نے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور متعلقہ یواین قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کےحقِ خودارادیت تسلیم کرنے پر زور دیا جبکہ کور کمانڈر کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور فوری جنگ بندی اور غزہ کے عوام کےلیےانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

فورم نے پاکستان کا اصولی مؤقف دہرایاکہ مسئلہ فلسطین کا حل صرف دو ریاستی فارمولے میں ہے، 1967 سےقبل کی سرحدوں کے مطابق آزادفلسطینی ریاست کاقیام اورالقدس دارالحکومت ہونا چاہیے۔

فوج روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ یا غیرمتوازن نوعیت کے مؤثرمقابلےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے: آرمی چیف
آرمی چیف نے ہدایت کی کہ تمام کمانڈرز آپریشنل تیاری، نظم و ضبط،جسمانی فٹنس،جدیدیت اورذمہ داری کامعیاربرقرار رکھیں۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرنے پاک فوج کی مکمل صلاحیت اور تیاری پراعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ فوج ہرقسم کے خطرات کا مقابلہ کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، فوج روایتی، غیرروایتی، ہائبرڈ یا غیرمتوازن نوعیت کے مؤثرمقابلےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
روسی فوج کی طرف سے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

روسی فوج کی طرف سے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے یوکرینی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی کیسے بنا ، 40 ارب کے بڑے مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

ڈمپر ڈرائیور سے ارب پتی کیسے بنا ، 40 ارب کے بڑے مالیاتی اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ گرفتار

تاریخ میں پہلی بار کیمسٹری( کیمیا )کا نوبیل انعام جیتنے والے سعودی شہری ، فلسطینی سائنس دان اور ریٹیکیولر کیمسٹری کے بانی عمر یاغی کون ہیں ؟

تاریخ میں پہلی بار کیمسٹری( کیمیا )کا نوبیل انعام جیتنے والے سعودی شہری ، فلسطینی سائنس دان اور ریٹیکیولر کیمسٹری کے بانی عمر یاغی کون ہیں ؟

چندی گڑھ :ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وائی پورن کمار نے اپنی جان لے لی

گزشتہ دنوں خودسوزی کرنے والے ے آئی پی ایس افسر کی اہلیہ آئی اے ایس افسر امنیت پی کمار کا ہریانہ کے ڈی جی پی اور ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ

یو اے ای کے ڈاکٹرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دل کے امراض، ذیابیطس اور بانجھ پن کے خطرات کی قبل از وقت پیشگوئی کا نظام متعارف کرا دیا

یو اے ای کے ڈاکٹرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دل کے امراض، ذیابیطس اور بانجھ پن کے خطرات کی قبل از وقت پیشگوئی کا نظام متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In