• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

گزشتہ دنوں خودسوزی کرنے والے ے آئی پی ایس افسر کی اہلیہ آئی اے ایس افسر امنیت پی کمار کا ہریانہ کے ڈی جی پی اور ایس پی کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 9, 2025
in دنیا
0
چندی گڑھ :ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وائی پورن کمار نے اپنی جان لے لی
0
SHARES
194
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ہریانہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر وائی پورن کمار (عمر 52 سال)، جو منگل کے روز چندی گڑھ میں اپنے گھر پر گولی لگنے سے مردہ حالت میں پائے گئے، نے مبینہ "خودکشی نوٹ” میں ہریانہ پولیس کے نو حاضر سروس آئی پی ایس افسران، ایک ریٹائرڈ آئی پی ایس افسر، اور تین ریٹائرڈ آئی اے ایس افسران کے نام درج کیے ہیں۔ نوٹ میں ذات پات کی بنیاد پر امتیاز، عوامی ذلت، نشانہ بنا کر ذہنی اذیت اور ظلم و زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

دوسری جانب، کمار کی اہلیہ، آئی اے ایس افسر امنیت پی کمار، جو سرکاری دورے پر جاپان میں تھیں، بدھ کے روز واپس آئیں اور چندی گڑھ پولیس میں ایک شکایت درج کرائی، جس میں انہوں نے ہریانہ کے ڈی جی پی شترو جیت کپور اور روہتک کے ایس پی نریندر بیجارنیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا، انہوںنے الزام عائد کیا کہ ان دونوں نے ایک "سوچی سمجھی سازش” کے تحت پورن کمار کو جھوٹے اور شرارت پر مبنی مقدمے میں پھسانےکی منصوبہ بندی کی تھی۔

دونوں افسران نے اس معاملے پر کسی قسم کا ردِعمل نہیں دیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے ان الزامات کو "بدعنوانی کے خلاف حکومتی کارروائی کا ردعمل” قرار دے کر مسترد کیا۔چندی گڑھ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ "وصیت اور آخری نوٹ” برآمد کر لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ “خودکشی نوٹ میں وائی پورن کمار نے انتظامیہ سے متعلق مسائل کا ذکر کیا ہے اور چند سینئر افسران کے نام بھی لکھے ہیں۔ تاہم، چونکہ تحقیقات جاری ہیں، اس لیے افسران کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔”

خودکشی کا نوٹ 8 صفحات پر مشتمل ہے جس کا عنوان آخری نوٹ ہے اور اس میں تحریر ہے کہ

پورن کمار، جو شیڈول کاسٹ سے تعلق رکھتے تھے، نے اپنے نوٹ میں مبینہ "انتظامی اور ذہنی اذیت” کے کئی واقعات بیان کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ:

انہیں مندر جانے پر ہراساں کیا گیا۔
چھٹی کی اجازت نہیں دی گئی جس کے باعث وہ اپنے والد سے آخری ملاقات نہیں کر سکے۔
انہیں غیر موجود آسامیوں پر تعینات کیا گیااور ان کے خلاف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی مقدمات بنائے گئے۔
2001 بیچ کے یہ آئی پی ایس افسر انسپکٹر جنرل (پولیس ٹریننگ سینٹر، سوناریا، روہتک) کے طور پر تعینات تھے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ برابر سلوک کے لیے متعدد درخواستیں دائر کر چکے تھے — جن میں عبادت گاہوں سے متعلق سروس رولز، چھٹیوں کی منظوری، سرکاری گاڑی اور رہائش کی فراہمی، اور ترقی و کیڈر مینجمنٹ کے قواعد پر عمل درآمد شامل تھا — مگر ان کی تمام درخواستیں نظرانداز یا انتقامی انداز میں استعمال کی گئیں۔

نوٹ کے آخری چار صفحات میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح سینئر آئی پی ایس اور آئی اے ایس افسران نے انہیں ذہنی اور انتظامی طور پر اذیت دی۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ایک ایس پی رینک افسر ان کا نام بے بنیاد الزامات کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسی الزام کو ان کی اہلیہ امنیت پی کمار نے اپنی چار صفحات پر مشتمل شکایت میں بھی دہرایا۔انہوںنے لکھا:

“اگرچہ باضابطہ بیانیہ اسے خودکشی قرار دیتا ہے، مگر ایک بیوی کی حیثیت سے میں نے اپنے شوہر پر برسوں تک ہونے والی منظم ذلت، ہراسانی اور انتقامی کارروائی دیکھی۔ میرے شوہر نے بتایا تھا کہ ڈی جی پی شترو جیت سنگھ کپور کی ہدایت پر ایک سازش رچی جا رہی ہے جس کے تحت انہیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جائے گا۔ اسی سازش کے تحت ان کی موت سے کچھ دیر قبل ان کے ایک ملازم سوشیل کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر نمبر 0319/2025 درج کی گئی، اور اسی میں انہیں بھی ملوث کرنے کی کوشش کی گئی — جس نے انہیں انتہائی ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔” “میرے شوہر نے ڈی جی پی شترو جیت سنگھ کپور سے بات کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے گفتگو ختم کر دی۔ انہوں نے ایس پی روہتک نریندر بیجارنیا کو بھی فون کیا مگر انہوں نے جان بوجھ کر کال نہیں اٹھائی۔”

امنیت نے کہا کہ “میں گزارش کرتی ہوں کہ ڈی جی پی ہریانہ شترو جیت سنگھ کپور اور ایس پی روہتک نریندر بیجارنیا کے خلاف دفعہ 108 بی این ایس 2023 (سابقہ دفعہ 306 آئی پی سی) اور شیڈول کاسٹس و شیڈول ٹرائبز (انسدادِ مظالم) ایکٹ کے تحت فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور انہیں گرفتار کیا جائے، کیونکہ وہ بااثر افراد ہیں اور تحقیقات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔”

چندی گڑھ پولیس نے بدھ کے روز امنیت کا بیان ان کے گھر جا کر ریکارڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق، انہوں نے اپنے شوہر کا پوسٹ مارٹم اس وقت تک کرانے سے انکار کیا ہے جب تک ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔

“امنیت نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے اس دن تقریباً ایک گھنٹہ قبل بات کر رہی تھیں، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ ان کی بات چیت عام تھی، کسی قسم کی پریشانی یا ڈپریشن کے آثار نہیں تھے۔ وہ انصاف چاہتی ہیں اور پوسٹ مارٹم کے لیے اس وقت تک راضی نہیں جب تک کیس درج نہیں کیا جاتا۔”

امنیت کے بھائی امیت رتن عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے ہیں (بٹھنڈہ رورل نشست، پنجاب)، جبکہ ان کی بھابھی 2007 بیچ کی آئی پی ایس افسر سمنیت کور ہیں۔

فروری 2023 میں امیت رتن کو پنجاب ویجیلنس نے رشوت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، بعد میں وہ رہا ہوگئے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
یو اے ای کے ڈاکٹرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دل کے امراض، ذیابیطس اور بانجھ پن کے خطرات کی قبل از وقت پیشگوئی کا نظام متعارف کرا دیا

یو اے ای کے ڈاکٹرز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے دل کے امراض، ذیابیطس اور بانجھ پن کے خطرات کی قبل از وقت پیشگوئی کا نظام متعارف کرا دیا

پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

بیوروکریسی کا زوال  

نواب منصور علی خان پٹودی کا میا ں بیوی میں ہونے والے جھگڑوں سے نمٹنے کا دلچسپ مگر انتہائی کامیاب طریقہ جو انہوں نے اپنے بیٹے سیف کو بتایا تھا

نواب منصور علی خان پٹودی کا میا ں بیوی میں ہونے والے جھگڑوں سے نمٹنے کا دلچسپ مگر انتہائی کامیاب طریقہ جو انہوں نے اپنے بیٹے سیف کو بتایا تھا

انڈر ورلڈ ڈان طیفی بٹ کی ہلاکت ، کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب( سی سی ڈی) نے تفصیلات جاری کردیں ، نئے اہم انکشافات

انڈر ورلڈ ڈان طیفی بٹ کی ہلاکت ، کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پنجاب( سی سی ڈی) نے تفصیلات جاری کردیں ، نئے اہم انکشافات

پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، 2 فوجی جوانوں کی بینائی لوٹ آئی

پاکستان میں پہلی بار خاتون کے عطیہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری، 2 فوجی جوانوں کی بینائی لوٹ آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In