• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

ٹاپ سیکریٹ درجنوں خفیہ فائلوں کی برآمدگی ،بھارتی نژاد معروف اسکالر اور جنوبی ایشیا کی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں ایشلے ٹیلِس کو حراست میں لے لیا گیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 15, 2025
in دنیا
0
ٹاپ سیکریٹ درجنوں خفیہ فائلوں کی برآمدگی ،بھارتی نژاد معروف اسکالر اور جنوبی ایشیا کی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں ایشلے ٹیلِس کو حراست میں لے لیا گیا
0
SHARES
188
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکہ نے بھارتی نژاد معروف اسکالر ایشلے ٹیلِس کو قومی دفاعی معلومات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے جمع کرائے گئے حلف نامہ (affidavit) کے مطابق، ٹیلِس کے ورجینیا میں واقع گھر سے ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات برآمد ہوئیں۔

ورجینیا کی ایک وفاقی عدالت نے منگل کے روز ٹیلِس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ٹیلِس امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس (محکمہ دفاع) کے آفس آف نیٹ اسسمنٹ میں بطور کنٹریکٹر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اگلے ہفتے ان کی حراست پر سماعت متوقع ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق، اگر ٹیلِس مجرم ثابت ہوتے ہیں تو انہیں 10 سال قید، ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانہ، اور جائیداد ضبطی جیسی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، ایف بی آئی نے ٹیلِس کے گھر کی تلاشی کے دوران "سیکرٹ” اور "ٹاپ سیکرٹ” درجے کی درجنوں خفیہ فائلیں برآمد کیں۔

یہ فائلیں الماریوں اور کچرے کے تھیلوں میں رکھی ہوئی تھیں۔تحقیقات کے مطابق، ٹیلِس نے کئی مواقع پر یہ خفیہ دستاویزات خود پرنٹ کیں اور کبھی کبھار اپنے ساتھیوں سے مدد بھی لی۔ان میں امریکی فوجی طیاروں کی صلاحیتوں سے متعلق معلومات بھی شامل تھیں۔

عدالتی شواہد میں شامل ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹیلِس کو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی عمارتوں سے ایک بریف کیس لے کر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جس میں مبینہ طور پر یہ دستاویزات موجود تھیں۔

امریکی حکام کا یہ بھی الزام ہے کہ ٹیلِس نے گزشتہ چند سالوں کے دوران چینی حکومت کے نمائندوں سے متعدد ملاقاتیں کیں۔

حلف نامے میں ستمبر 2022 کی ایک خصوصی ملاقات کا ذکر ہے، جب ٹیلِس ایک منیلا فولڈر لیے ڈنر پر پہنچے، جبکہ چینی حکام ایک تحفے کا بیگ لے کر آئے تھے۔ایک اور ملاقات 11 اپریل 2023 کو ہوئی جس میں مبینہ طور پر ایرانی-چینی تعلقات اور جدید ٹیکنالوجیز پر گفتگو ہوئی۔

ایشلے ٹیلِس جنوبی ایشیا کی خارجہ پالیسی کے ماہر ہیں اور کارنیگی اینڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں سینئر فیلو کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں وائٹ ہاؤس نیشنل سیکیورٹی کونسل کے رکن بھی رہے۔انہوں نے 2001 میں امریکی محکمہ خارجہ میں ملازمت شروع کی اور پورے کیریئر کے دوران ٹاپ سیکرٹ کلیئرنس رکھتے رہے۔

امریکی اٹارنی لنڈسے ہیلیگن کا کہنا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کو ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔اس مقدمے میں عائد الزامات امریکی شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ظاہر کرتے ہیں۔

ٹیلِس کی وکیل ڈیبورا کرٹس نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگلی سماعت میں اپنا مؤقف پیش کرنے کے منتظر ہیں تاہم انہوں نے مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، بد نیتی پر مبنی کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سے 2 سال کردی گئی ، ترمیمی آرڈیننس جاری

سندھ ہائیکورٹ کے ایک حیران کن فیصلے کی وجہ سے اربوں کی منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکائونٹ کیسز میں نامزد ہائی پروفائل ملزمان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ،نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ظاہری طور پر فطری موت بھیانک قتل نکلی ، بینگلور کا ماہر ڈاکٹر جس نے شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بیوی کو مکمل پلاننگ کرکے بے دردی سے مار ڈالا ،سنسنی خیز تفصیلات

ظاہری طور پر فطری موت بھیانک قتل نکلی ، بینگلور کا ماہر ڈاکٹر جس نے شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بیوی کو مکمل پلاننگ کرکے بے دردی سے مار ڈالا ،سنسنی خیز تفصیلات

شوہر 92سال کا ، بیوی کی عمر محض 37برس ، 92 سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر سب حیران ، دلچسپ تفصیلات

شوہر 92سال کا ، بیوی کی عمر محض 37برس ، 92 سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر سب حیران ، دلچسپ تفصیلات

2 پاکستانیوں سمیت 5 مسافر وں پر مشتمل آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونے کی اصل وجہ 2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشافات

2 پاکستانیوں سمیت 5 مسافر وں پر مشتمل آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونے کی اصل وجہ 2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشافات

ٹیکنالوجی کانیا شاہکار ، دبئی پولیس کا بائیومیٹرک ٹنل جو لوگوں کی شناخت کیلئے محض 5 سیکنڈ میں چال ڈھال سے موشن فنگر پرنٹ تیار کرکے لوگوں کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے

ٹیکنالوجی کانیا شاہکار ، دبئی پولیس کا بائیومیٹرک ٹنل جو لوگوں کی شناخت کیلئے محض 5 سیکنڈ میں چال ڈھال سے موشن فنگر پرنٹ تیار کرکے لوگوں کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In