• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کے ایک حیران کن فیصلے کی وجہ سے اربوں کی منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکائونٹ کیسز میں نامزد ہائی پروفائل ملزمان کے بیرون ملک فرار کا خدشہ ،نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2025
in پاکستان
0
نیب کا ریمانڈ 14 سے بڑھ کر 40 دن ہوگیا، بد نیتی پر مبنی کیس بنانے والے نیب افسر کی سزا 5 سال سے 2 سال کردی گئی ، ترمیمی آرڈیننس جاری
0
SHARES
77
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دی نیو زمیں شائع انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مبینہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیسز میں ملوث کئی ہائی پروفائل ملزمان بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں۔ اسی خدشے کے تحت نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے اور سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) کے اُس فیصلے کے خلاف اپیلوں کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے، جس میں کچھ ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں نیب نے خبردار کیا کہ اگر ایس ایچ سی کے فیصلے کو فوری طور پر معطل نہ کیا گیا تو ملزمان کی اکثریت ملک سے فرار ہو جائے گی جس سے اربوں روپے کے جاری احتسابی عمل اور تحقیقات متاثر ہوں گی۔

ایس ایچ سی کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے نیب نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے ایک بااثر ملزم کو ریلیف دیتے ہوئے ہائی کورٹ نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ عدالت نے نیب اور دیگر فریقین کو ہدایت کی کہ ’’آئندہ درخواست گزار کا نام کسی بھی سفری پابندی والی فہرست میں اس معزز عدالت کی اجازت کے بغیر شامل نہ کیا جائے۔‘‘ نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کی ہدایات مفروضی نوعیت کی ہیں اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔

نیب نے مزید بتایا کہ ایس ایچ سی نے اُن کیسز میں بھی ریلیف دیا جہاں ایک ملزم نے پلی بارگین کے تحت 9 ارب روپے میں سے 2 ارب روپے پہلے ہی ادا کر دیے تھے۔

بیورو نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ جب مقدمہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے تو ایس ایچ سی نے اس معاملے میں دائرہ اختیار کیسے حاصل کر لیا۔ ایک کیس میں ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ وہ کراچی میں رہتا ہے اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سفر کرتا ہے، اس لیے ایس ایچ سی کو علاقائی اختیار حاصل ہے لیکن نیب نے اسے قانونی طور پر ناقابلِ قبول قرار دیا۔ اس کے باوجود، ایس ایچ سی نے اس مؤقف کو قبول کرتے ہوئے کراچی میں رہائش کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

اپیل میں کہا گیا کہ ’’جبکہ ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس کے باوجود ایس ایچ سی نے تمام فریقین بشمول نیب کو حکم دیا کہ ملزموں کے نام ای سی ایل، بلیک لسٹ، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ یا کسی بھی دیگر سفری پابندی والی فہرست سے نکال دیے جائیں۔‘‘

نیب نے سپریم کورٹ کو یاد دلایا کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز کا آغاز خود عدالتِ عظمیٰ کے 2019 کے فیصلے سے ہوا تھا، جس میں عدالت نے ملزمان اور ان کے مرد اہلِ خانہ کے بیرونِ ملک سفر پر پابندی عائد کی تھی۔ نیب نے سوال اٹھایا کہ کیا ایس ایچ سی کسی ایسے معاملے پر فیصلہ دے سکتی ہے جو سپریم کورٹ کے عملدرآمد بینچ کے دائرہ اختیار میں آتا ہو۔

نیب نے مزید نشاندہی کی کہ ایس ایچ سی نے غیرمعمولی عجلت میں یہ کیسز نمٹائے۔ نیب کو 16 ستمبر کو نوٹس موصول ہوا اور کیس اگلے ہی دن — 17 ستمبر — سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا، حالانکہ معاملہ اسلام آباد کے دائرہ اختیار سے متعلق تھا۔ نیب کے پراسیکیوٹر نے پیرہ وائز جوابات جمع کرانے کے لیے وقت مانگا، مگر درخواست مسترد کر دی گئی اور پٹیشن فوراً منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کا نام تمام سفری پابندیوں کی فہرستوں سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا۔

نیب نے سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا کہ معاملہ ایس ایچ سی کے ایک آئینی بنچ کے سامنے سنا گیا، حالانکہ وہ بنچ اس نوعیت کے مقدمات سننے کا دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔

بیورو نے عدالتِ عظمیٰ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر سماعت کے لیے مقرر کرے اور ایس ایچ سی کے فیصلے پر عملدرآمد معطل کرے تاکہ ملزمان ملک سے فرار نہ ہو سکیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
ظاہری طور پر فطری موت بھیانک قتل نکلی ، بینگلور کا ماہر ڈاکٹر جس نے شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بیوی کو مکمل پلاننگ کرکے بے دردی سے مار ڈالا ،سنسنی خیز تفصیلات

ظاہری طور پر فطری موت بھیانک قتل نکلی ، بینگلور کا ماہر ڈاکٹر جس نے شادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں بیوی کو مکمل پلاننگ کرکے بے دردی سے مار ڈالا ،سنسنی خیز تفصیلات

شوہر 92سال کا ، بیوی کی عمر محض 37برس ، 92 سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر سب حیران ، دلچسپ تفصیلات

شوہر 92سال کا ، بیوی کی عمر محض 37برس ، 92 سالہ آسٹریلوی ڈاکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر سب حیران ، دلچسپ تفصیلات

2 پاکستانیوں سمیت 5 مسافر وں پر مشتمل آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونے کی اصل وجہ 2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشافات

2 پاکستانیوں سمیت 5 مسافر وں پر مشتمل آبدوز ٹائٹن کے تباہ ہونے کی اصل وجہ 2 سال بعد حتمی امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشافات

ٹیکنالوجی کانیا شاہکار ، دبئی پولیس کا بائیومیٹرک ٹنل جو لوگوں کی شناخت کیلئے محض 5 سیکنڈ میں چال ڈھال سے موشن فنگر پرنٹ تیار کرکے لوگوں کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے

ٹیکنالوجی کانیا شاہکار ، دبئی پولیس کا بائیومیٹرک ٹنل جو لوگوں کی شناخت کیلئے محض 5 سیکنڈ میں چال ڈھال سے موشن فنگر پرنٹ تیار کرکے لوگوں کا سارا کچا چٹھا کھول دیتا ہے

عمران خان کا "ٹرمپ کارڈ”سہیل آفریدی

عمران خان کا "ٹرمپ کارڈ"سہیل آفریدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In