• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, مئی 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

ایئر چائنا کی فلائٹ کے بعد انڈیگو فلائٹ میں آگ لگنے کا واقعہ، دہلی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاور بینک پھٹنے سے آگ لگ گئی

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
in دنیا
0
ایئر چائنا کی فلائٹ کے بعد انڈیگو فلائٹ میں آگ لگنے کا واقعہ، دہلی ایئرپورٹ پر مسافر کا پاور بینک پھٹنے سے آگ لگ گئی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: اتوار کے روز دہلی ایئرپورٹ پر دیمہ پور جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک مسافر کا پاور بینک اچانک آگ پکڑ گیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ رَن وے کی طرف ٹیکسی کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق، عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند سیکنڈز میں آگ پر قابو پا لیا۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی نے اطلاع دی کہ انڈیگو نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی مسافر یا عملے کے رکن کو کوئی چوٹ نہیں آئی، اور سب محفوظ ہیں۔

انڈیگو کے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا کہ پرواز 6E 2107 (دہلی سے دیمہ پور) کو ایک معمولی آگ لگنے کے واقعے کے بعد واپس بی پر لایا گیا۔ یہ آگ ایک مسافر کے ذاتی الیکٹرانک آلے سے لگی تھی جو سیٹ کی پشت والی جیب میں رکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز اُڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔انڈیگو کے مطابق، “عملے نے صورتحال پر انتہائی مہارت سے قابو پایا، اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (SOP) پر مکمل عمل کرتے ہوئے، اور چند لمحوں میں آگ بجھا دی گئی۔”

پرواز کے ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق، ایئربس A320 نیو طیارہ (AI2107) دہلی سے 2 بج کر 33 منٹ پر پر روانہ ہوا اور دیمہ پور 4 بج کر 45 پر پہنچا، جبکہ مقررہ روانگی کا وقت 12 بج کر 25 تھا یعنی تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے۔

انڈیگو نے مزید کہا کہ “متعلقہ حکام کو فوری طور پر مطلع کیا گیا، طیارے کی ضروری جانچ کے بعد اسے دوبارہ پرواز کی اجازت دے دی گئی۔”

ایئر لائن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ “ہم اپنے قیمتی مسافروں کے تعاون اور تحمل کے لیے شکر گزار ہیں۔ ہماری ٹیم نے ہر ممکن کوشش کی کہ انہیں کم سے کم پریشانی ہو، اور اس دوران مسافروں کو ریفریشمنٹس بھی فراہم کیے گئے۔”تاہم، طیارے میں موجود مسافروں کی صحیح تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ہی ایئر چائنا کی ایک پرواز میں بھی لیتھیئم بیٹری میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا — یہ پرواز ہانگژو سے سیئول جا رہی تھی، اور آگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ میں سوار ہونے کے دوران لگی، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ ایمرٹس ایئرلائن نے ایسے ہی حادثات کے پیش نظر پروازوں کے دوران پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔ مسافروں کو اب بھی 100 واٹ آور (Wh) سے کم صلاحیت والا ایک پاور بینک ساتھ لے جانے کی اجازت ہے، مگر اسے دورانِ پرواز استعمال یا چارج نہیں کیا جا سکتا۔ایئرلائن کے مطابق، یہ فیصلہ محفوظ پروازوں کے تقاضوں کے تحت کیا گیا کیونکہ لیتھیئم بیٹریوں سے متعلق پروازوں میں ایسے حادثات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
متحدہ عرب امارات میں 9 رکنی گینگ پر اغوا اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع،ملزمان کو سزا ئے موت یا عمر قید کا امکان ،تفصیلات سامنے آگئیں 

متحدہ عرب امارات میں 9 رکنی گینگ پر اغوا اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع،ملزمان کو سزا ئے موت یا عمر قید کا امکان ،تفصیلات سامنے آگئیں 

روشنیوں کا تہوار ۔۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد، عام تعطیل کا اعلان

روشنیوں کا تہوار ۔۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد، عام تعطیل کا اعلان

دیوالی کی تیاریاں مگر یو اے ای میں اس بھارتی تہوار سے قبل وہ دس باتیں جو لازمی معلوم ہونی چاہئیں

پناہ حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ ،افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

پاسپورٹ کو عزت دو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In