• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 3, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home دنیا

متحدہ عرب امارات میں 9 رکنی گینگ پر اغوا اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع،ملزمان کو سزا ئے موت یا عمر قید کا امکان ،تفصیلات سامنے آگئیں 

by ویب ڈیسک
اکتوبر 20, 2025
in دنیا
0
متحدہ عرب امارات میں 9 رکنی گینگ پر اغوا اور برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے کی سماعت شروع،ملزمان کو سزا ئے موت یا عمر قید کا امکان ،تفصیلات سامنے آگئیں 
0
SHARES
926
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

متحدہ عرب امارات میں نو عرب شہریوں پر مشتمل ایک گروہ کے خلاف مقدمہ چل رہا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک منظم گینگ تشکیل دیا جو سنگین جرائم میں ملوث تھا جن میں ایک شخص کو اغوا کرنا، اُس پر ناروا حملہ کرنا اور برہنہ حالت میں ویڈیو بنا کر رقم بٹورنے کی کوشش شامل ہے۔

یہ مقدمہ اُس وقت سامنے آیا جب متاثرہ شخص نے پبلک پراسیکیوشن کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم My Safe Society کے ذریعے رپورٹ درج کروائی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسے اغوا کیا گیا، اُس پر بدسلوکی کی گئی اور ہاتھ باندھ کر اُس کی ویڈیو بنائی گئی۔

پبلک پراسیکیوشن نے فوری تحقیقات کا آغاز کیا، شواہد جمع کیے، اور وفاقی عدالتی نفاذ دفتر (Federal Judicial Enforcement Office) کو ہدایت دی کہ وہ مشتبہ افراد کی شناخت، گرفتاری اور جرائم میں استعمال ہونے والے آلات کی ضبطی کے لیے ضروری کارروائی کرے۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ ملزمان نے ایک منظم جرائم پیشہ گروہ تشکیل دیا تھا جو ریاست کی سلامتی، عوامی نظم و ضبط اور سماجی امن کے لیے خطرہ بن چکا تھا۔حکام نے ملزمان کی تصاویر عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں لیکن اُن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق، نو مجرموں نے پہلے متاثرہ شخص کو اپنے ایک فلیٹ پر بلایا، جہاں انہوں نے اُس پر حملہ کیا، ہاتھ باندھے اور اُسے ایک ہفتے تک قید رکھا۔اس کے بعد انہوں نے متاثرہ شخص کو قرض کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروائے، پھر اُس کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنائی اور بعد میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اُس کے خاندان کو بلیک میل کیا تاکہ رقم وصول کی جا سکے۔

ملزمان پر اب ایسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کی سزا ئے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے، کیونکہ ان کے منظم مجرمانہ اقدامات کو ریاستی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اٹارنی جنرل متحدہ عرب امارات ڈاکٹر حماد سیف الشمسی کا کہنا تھا کہ ریاست کی سلامتی اور استحکام کا تحفظ ہماری قومی ترجیحات میں سرفہرست ہے اور اس میں کسی قسم کی برداشت یا نرمی نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پبلک پراسیکیوشن قانون کے غیرجانبدارانہ نفاذ، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پرعزم ہے جو قومی سلامتی یا سماجی امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
روشنیوں کا تہوار ۔۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد، عام تعطیل کا اعلان

روشنیوں کا تہوار ۔۔ صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف رہنماؤں کی جانب سے دیوالی کی مبارکباد، عام تعطیل کا اعلان

دیوالی کی تیاریاں مگر یو اے ای میں اس بھارتی تہوار سے قبل وہ دس باتیں جو لازمی معلوم ہونی چاہئیں

پناہ حاصل کرنے کا انوکھا طریقہ ،افغان طالبان یورپ میں اسائلم کیلئے 40 پاؤنڈ میں دھمکی آمیز خط فروخت کرنے لگے

افغان شہریوں کا جعلی میڈیکل ویزوں پرپاکستان سے دیگرممالک جانے کا انکشاف

پاسپورٹ کو عزت دو

لیٹوین پولیس نے ایک بہت بڑے آن لائن سائبر کرائم نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا

لیٹوین پولیس نے ایک بہت بڑے آن لائن سائبر کرائم نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In