• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

قومی اسمبلی کا 19 واں اجلاس ، وزیراعظم کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی رہا،فافن

by ویب ڈیسک
اکتوبر 22, 2025
in پاکستان
0
قومی اسمبلی میں امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کی مخالفت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سمیت قومی اسمبلی کے 25 فیصد ارکان نے 19ویں اجلاس کی کسی نشست میں شرکت نہیں کی۔

قومی اسمبلی کا 19واں اجلاس 3 نشستوں پر مشتمل ، اجلاس یکم سے 5 ستمبر 2025 تک جاری رہا تھا۔ فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے اجلاس میں قومی اسمبلی کے تقریباً ایک چوتھائی ارکان (25 فیصد یا 82 ارکان) نے کسی بھی نشست میں شرکت نہیں کی۔

قومی اسمبلی کے 111 ارکان نے اجلاس کی تمام نشستوں میں شرکت کی، جبکہ دوسری نشست میں سب سے زیادہ 200 ارکان موجود رہے۔اجلاس کی تیسری نشست میں حاضری سب سے کم رہی ، اور صرف 159 ارکان شریک ہوئے۔

فافن کے مطابق 216 ارکان (66 فیصد) کم از کم ایک نشست میں غیر حاضر رہے، جبکہ غیر حاضر ارکان میں سے صرف 50 نے رخصت کی درخواستیں جمع کرائیں، 166 ارکان بغیر کسی اطلاع کے غیر حاضر رہے۔

کابینہ کے ارکان میں سے 4 وفاقی وزراء اور ایک وزیرمملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی۔وزیراعظم قومی اسمبلی کے اجلاس کی کسی بھی نشست میں شریک نہیں ہوئے، جبکہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اجلاس کے دوران خالی رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 4 وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 10 وفاقی وزرا اور 5 وزرائے مملکت کسی نشست میں شریک نہیں ہوئے۔خواتین ارکان کی حاضری مرد ارکان کے مقابلے میں بہتر رہی اور 35 خواتین ارکان نے تمام نشستوں میں شرکت کی جبکہ 12 خواتین ارکان نے کوئی نشست اٹینڈ نہیں کی۔

اسلام آباد کے تمام ارکان اور خیبر پختونخوا کے 40 ارکان (75فیصد) نے آدھے سے زیادہ اجلاسوں میں شرکت کی، جبکہ پنجاب کے 98 ارکان، سندھ کے 41 اور بلوچستان کے 11 ارکان نے زیادہ نشستوں میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایک رکن نے کورم کی نشاندہی کی جبکہ اسپیکر نے اہم عوامی معاملے پر کورم پوائنٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق سیلاب کی صورتحال پر بحث کے دوران کئی وزرا کی غیر حاضری پر سوالات اٹھائے گئے۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
سعودی عرب میں گھریلو ملازمین سے بھرتی اور ورک پرمٹ فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور سخت سزا ہوگی

سعودی عرب میں گھریلو ملازمین سے بھرتی اور ورک پرمٹ فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور سخت سزا ہوگی

بھارت میں بھی جنسی زیادتی کے مجرموں کو پولیس مقابلوں میں مارا جانے لگا ، یو پی میں طالبہ زیادتی کیس کا ملزم پولیس کی گولی کا شکار

اسلام آباد :چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گینگ کے مرکزی کردار کا دوران تفتیش خوفناک انکشافات، سات رکنی گینگ کا سرغنہ ،اپنے ہی خاندان سے گھنائونا فعل شرو ع کیا

بجلی ، گیس کی قیمتیں ، پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف سے کیا وعدہ کیا ہے ؟ اندرونی تفصیلات

صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کیلئے نیا طریقہ کارمتعارف

15 سالہ لڑکے محمد عمر خان کو برطانوی طالبعلم کے قتل پر عمر قید،اس کیس میں ایسا کیا ہوا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے پہلے قاتل کی شناخت چھپائی گئی اور بعد میں جج نے شناخت ظاہر کرنے کا حکم دیدیا

15 سالہ لڑکے محمد عمر خان کو برطانوی طالبعلم کے قتل پر عمر قید،اس کیس میں ایسا کیا ہوا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے پہلے قاتل کی شناخت چھپائی گئی اور بعد میں جج نے شناخت ظاہر کرنے کا حکم دیدیا

6 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی

کراچی: شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In