• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 26, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی: شہری کے ساتھ بڑا فراڈ، جعل سازوں نے ڈپلیکیٹ سم کے ذریعے اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکال لیے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 23, 2025
in پاکستان
0
6 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ ، وجہ سامنے آگئی
0
SHARES
218
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: شہری کی غیر قانونی طور پر ڈوپلیکیٹ سم نکال کر اس کے بینک اکاؤنٹ سے 85 لاکھ روپے نکالنے کا فنانشل فراڈ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو شہری سنی کمار نے شکایت درج کروائی تھی جس پر این سی سی آئی اے نے انکوائری کی۔

شکایت گزار کے مطابق 29 ستمبر 2025 کو 7 سے 8 بجے کے درمیان وہ کراچی میں موجود تھا کہ اچانک اس کے سم کارڈ نے کام کرنا چھوڑ دیا جس پر وہ اگلے روز 30 ستمبر کو کراچی میں واقع موبائل کمپنی کے بزنس سینٹر گیا جہاں اسے بتایا گیا کہ اس کے نام پر موجود سم کی ڈوپلیکیٹ سم حیدر آباد میں بغیر اس کی بائیو میٹرک شناخت کے نکلوائی گئی جب کہ یہی سم نمبر اس کے بینک اکاؤنٹ سے بھی لنک تھا۔

شہری نے بتایا کہ جب اس نے اپنا بینک اکاؤنٹ چیک کیا تو معلوم ہوا ہے کہ غیر قانونی طور پر فراڈ کے ذریعے اس کے بینک اکاؤنٹ سے ایک رات میں 100 سے ٹرانزیکشن کے ذریعے 85 لاکھ روپے کی رقم نکال کر متعدد مختلف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ شہری کی جانب سے ثبوت بھی فراہم کیے گئے جس کے بعد نجی بینک اور سیلولر کمپنی سے متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تاہم دونوں کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

حکام کے مطابق بینک کے متعلقہ برانچ منیجر کو تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیاہے، بینک کی جانب سے برانچ منیجر کی جگہ ریلیشن شپ مینجر پیش ہوئی جنہوں نے صرف متاثرہ شہری کی بینک اسٹیٹمنٹ اور جزوی ٹرانزیکشن ریکارڈ پیش کیا جس کے بعد انہیں ہدایت دی گئی کہ وہ دیگر دستاویزی ریکارڈ بھی پیش کریں تاہم بینک کی جانب سے مطلوب مکمل ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ موبائل سیلولر کمپنی کے ہیڈ آف کمپلائنس سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا تاہم متعدد بار یاد دہانی کروانے کے باوجود کمپنی کی جانب سے مبہم اور غیر اطمینان بخش جواب دیا گیا تاہم بعد ازاں سیلولر کمپنی کے منیجر فرنچائز سروسز اینڈ گورنس اور سینئر ایگزیکٹو جی آر اینڈ ریگولیٹری افیئرز پیش ہوئے جن کی جانب سے جزوی ریکارڈ جمع کروایا گیا۔

حکام کے مطابق ان سے سم کے جاری کرنے، حفاظتی اقدامات ، احتساب، ڈیوائس لوکیشن ٹیگنگ اور بی وی ایس ایس او پیز سے متعلق 48 سوالات کیے گئے تاہم انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا اور باقی دستاویزات کے ساتھ تحریری جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگا۔

حکام کے مطابق ٹرانزیکشن پیٹرن منصوبہ بندی سائبر فنانشل فراڈ کا اشارہ کرتا ہے جس میں دھوکا دہی پر مبنی سم سویپ سرگرمی کے بعد درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک غیر مجاز رسائی شامل ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ سم دوبارہ جاری کرنے میں مجرمانہ غفلت نے درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ تک براہ راست دھوکا دہی کی سہولت فراہم کی جب کہ بینک مستعدی سے مشق کرنے میں ناکام رہا۔

حکام کے مطابق بائیو میٹرک لاگ ان تک رسائی ،او ٹی پی ویری فکیشن اور اینٹی فراڈ مانیٹری مکینزم کے باوجود بینک نے ریڈ فلیگ الرٹس پر مناسب تصدیق کے بغیر چند گھنٹوں کے اندر متعدد ہائی ویلیو ٹرانزیکشنز کی اجازت دی۔

حکام کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کی فراڈ کے ذریعے نکالی گئی سم کے ذریعے غیر مجاز طور پر درخواست گزار کے ڈیجیٹل بینکنگ سسٹم تک رسائی دی گئی۔

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
9مئی واقعات میں ملوث افراد کو کڑی سزا ، کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے پر عمران خان کا رد عمل بھی سامنے آگیا ، بڑا اعلان

عمران خان پختونخوا میں ptiکو لگنے والے بڑے دھچکے سے بے خبر

کرکٹر صہیب مقصود کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ، حکومت سے مدد کی اپیل

کرکٹر صہیب مقصود کیساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ، حکومت سے مدد کی اپیل

روشنیوں کا تہوار اندھیرے میں تبدیل: دیوالی مناتے ہوئے 14 بچے بینائی سے محروم

روشنیوں کا تہوار اندھیرے میں تبدیل: دیوالی مناتے ہوئے 14 بچے بینائی سے محروم

بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کا فیصلہ۔۔کیا مودی ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈگمگا رہے ہیں؟

بھارتی ریفائنریز کا روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کا فیصلہ۔۔کیا مودی ٹرمپ کی دھمکیوں پر ڈگمگا رہے ہیں؟

ایس پی عدیل اکبر کی موت کی کہانی میں نیا موڑ، گزشتہ رات عدیل اکبر پمز کے ماہر نفسیات کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹر سے ان کی کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

ایس پی عدیل اکبر کی موت کی کہانی میں نیا موڑ، گزشتہ رات عدیل اکبر پمز کے ماہر نفسیات کے پاس چیک اپ کیلئے گئے تھے، ڈاکٹر سے ان کی کیا بات چیت ہوئی ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In